کڑھی چاول
اجزاء:
•چاول_____ آدھا کلو
•زیرہ_____ 2 کھانے کے چمچ
•گھی_____ آدھی پیالی
•نمک_____ حسب ذائقہ
•پانی_____ حسب ضرورت
•دہی_____ 1 پاؤ
•ہلدی پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
•نمک_____ حسب ذائقہ
•پانی_____ حسب ضرورت
•پیاز_____ 2 عدد
•زیرہ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•کڑی پتے_____ 2 سے تین عدد
•تیل_____ فرائی کے لئے
•بیسن_____ 1 پاؤ
ترکیب:
دہی میں ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔
پانی ڈال کر آمیزہ پتلا کر لیں اور بیسن شامل کریں اور مزید پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پین میں پیاز فرائی کریں۔
پیاز میں بیسن والا آمیزہ ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
پسا زیرہ اور کڑی پتے فرائی کرکے کڑھی کو تڑکا لگا دیں۔
چاول کو کڑھی کے ساتھ سرو کریں۔
Posted By: Ashhad, karachi
Add Your Recipe