• ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز کو پکائیں، یہاں تک کہ پیاز سرخ ہونا شروع ہوجائے۔
• اُس میں چکن، ٹماٹر اور لہسن کو ڈال کر پانچ منٹ کے لیے پکالیں۔
• پھر تین کپ گرم پانی، الائچی، دار چینی، کالی مرچ اور نمک ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
• جب چکن گل جائے تو اسے پین میں سے نکال کر ٹھنڈا کریں۔
• اُسی پانی میں چاول کو 35 سے 40 منٹ کے لیے پکالیں۔
• جب چاول پک جائیں تو چاول کو سرونگ ڈش میں نکال کر اس پر چکن ڈال دیں۔
• کاجو سے گارنش کرکے سرو کریں۔