میدہ اور میسن کو ملا کر چھان لین٬ میٹھا سوڈا ملا کر رکھ دیں-
دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر میدے میں ملاتے جائیں تاکہ اچھا گاڑھا سا پیسٹ بن جائے اور اس مکسچر کو ڈھک کر چھ سے آٹھ گھنٹے کے لیے گرم جگہ پر رکھ دیں-
موٹی سوتی کپڑے کے دو چوکور ٹکڑے لے کر اس کے درمیان میں اسی ناپ کا پلاسٹک کا ٹکڑا رکھ کر سلائی لگا دیں-
اس کپڑے کے بالکل درمیان میں سلائی کر کے کاج بنا لیں-
جلیبی کا مکسچر اس میں ڈال کر چاروں کونوں کو سمیٹ کر پوٹلی کی طرح پکڑ لیں (اور چاہیں تو اس عمل کے لیے پلاسٹک کی باریک نوزل والی بوتل بھی استعمال کی جاسکتی ہے)-
پھیلے ہوئے فرائنگ پین میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک گرم کریں اور مکسچر والی پوٹلی کو مضبوطی سے ہاتھ میں پکڑ کر گول دائروں کی طرح ہاتھ کو گھماتے ہوئے فرائنگ پین میں جلیبیاں ڈالتے جائیں-
ایک سے دو مرتبہ پلٹ کر سنہری تل کر نکال لیں-
اسی دوران چینی اور پانی کو ملا کر شیرہ بننے کے لیے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چینی اچھی طرح حل ہوجائے-
اتارتے ہوئے زردے کا رنگ اور کیوڑہ ڈال کر اتار لیں-
جلیبیوں کو فرائنگ پین سے نکال کر اس شیرے میں ڈالتے جائیں-