Homemade Herbal Tea Recipe in Urdu

Find delicious Homemade Herbal Tea recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Homemade Herbal Tea recipe is one of the common and most searched dishes in the Hot Tea And Drinks recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Homemade Herbal Tea recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Homemade Herbal Tea
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2316 Views 0 Comments

ہربل چائے
اجزاء:
ہماری خوراک ہمارے حسن و خوبصورتی اور صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہ ہمارے چہرے پر نظر آجاتا ہے۔ اچھی متوازن غذا ہمارے چہرے پر حسن بن کر جھلکتی ہے۔ جبکہ مرغن اور غیر متوازن غذا کے کھانے والے کا چہرہ بھی الگ ہی پتہ چل جاتا ہے، صحت کی خرابی کا حال بھی چہرہ بتادیتا ہے ،اسی لئے لوگ چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے ہر جتن کر لیتے ہیں۔ اگر آپ بھی یہ چاہتی ہیں کہ آپ کی اندرونی خوبصورتی آپ کے چہرے سے عیاں ہو تو اس کے لئے تھوڑی سی کوشش کرنی پڑے گی،اس کے لئے آپ کو اپنے طرز زندگی میں بدلاؤ لانا ہوگا ۔ صحت مند لائف اسٹائل اپنانا ہو گا، چکنائی کا استعمال کم سے کم کریں، پانی زیادہ پئیں ، کچی سبزیاں زیادہ کھائیں، مرغن غذاؤں کی عادت چھوڑ دیں۔ ایکسرسائز ضرور کریں۔اپنا خیال رکھیں ،اپنے لئے وقت نکالیں ۔ آج ہم آپ کے لئے یہاں ایک ایسی ہربل چائے لے کر آئے ہیں جس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جلد کو خوبصورت اور چمکداربناتے ہیں،کھانے کو ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،فری ریڈیکلز سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔
اس کے اجزاء میں شامل ہیں:
پودینہ 6 سے 8 عدد
کالی مرچ 3 سے 4 عدد
گلاب کی پتیاں 1 ٹیبل اسپون
ادرک 1 انچ کا ٹکڑا
لیموں کے قتلے 2 سے 3
پان کا پتہ چھوٹا سا ٹکڑا
ترکیب:
ایک پین میں دو گلاس پانی چڑھائیں۔
اب اس میں کالی مرچ، گلاب کی سوکھی ہوئی پتیاں، اور آرگینک گرین ٹی ڈالیں۔
اب اس کو تھوڑی دیر پکنے دیں، پھر اس میں ادرک اور پان کے پتے کا چھوٹا سا تکڑا توڑ کر ڈال دیں۔
پھر پودینے کی پتیاں بھی ڈالیں ،اس کے ساتھ لیموں کے ایک دو قتلے بھی ڈال دیں۔
اب اس چائے کو اتنا پکائیں کہ پانی ایک گلاس رہ جائے۔
لیجئے آپ کی بہترین ہربل چائے تیار ہے۔ ایک چمچ شہد ڈال کر پئیں ۔ یہ آپ کے نظام ہضم کو تیز کرتی ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس کے علاوہ جلد کو صاف شفاف اور چمکدار بناتی ہے ،بالوں کی نشونما میں کام کرتی ہے۔ آزمائش شرط ہے۔ استعمال کے بعد ہمیں اپنی آراء سے آگاہ کیجیے گا۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Homemade Herbal Tea Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Homemade Herbal Tea is very famous in desi people. At KFoods you can find Homemade Herbal Tea and all the urdu recipes in a very easiest way.

Homemade Herbal Tea

Homemade Herbal Tea in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

Reviews & Comments