Hareesa Recipe in Urdu

Hareesa
Recommended By Chef 00.45 To Prep
As Desired Servings 01.00 To Cook
Tips About Recipe 7644 Views
0 Comments

ہریسہ

اجزاء:
1. گوشت_____ 1 کلو بغیر ہڈی
2. مونگ کی دال_____ آدھی چھٹانک ثابت
3. چاول_____ آدھ چھٹانک
4. گندم_____ 1 پاؤ
5. سیاہ مرچ_____ 4 چائے کے چمچ پسی ہوئی
6. ادرک_____ حسبِ ضرورت
7. لہسن_____ حسبِ ضرورت
8. پیاز_____ حسبِ ضرورت
9. نمک_____ حسبِ ضرورت
10. گھی_____ حسبِ ضرورت
11. دھنیا_____ حسبِ ضرورت

• چاول اور دال کو اِکٹھا اُبال لیں اور گندم کو بھگو کر رکھ دیں۔
• گھی میں دو درمیانے سائز کے پیاز کاٹ لیں۔
• جب پیاز لال ہو جائے تو اس میں گوشت بھی مِلا لیں۔
• اس کے ساتھ ہی ادرک اور لہسن کُوٹ کر ڈال دیں۔
• جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں وافر پانی ڈال دیں۔
• جب گوشت گَل جائے تو اسے پانی میں سے نکال کر مُوٹا مُوٹا کوٹ لیں۔
• اس کوٹے ہوئے گوشت کو دوبارہ پانی میں ڈال دیں، اس کے ساتھ گندم اور اُبلی ہوئی دال اور چاول بھی ڈال دیں اور اسے پکنے دیں۔
• اگر ضرورت ہوتو مزید پانی بھی ڈال لیں۔
• گندم کا دانہ نکال کر چیک کریں اگر اچھی طرح گَل گیا ہو تو اس میں گھوٹنا چلائیں اور پکاتے رہیں تاکہ سب چیزیں باہم یکجان ہوجائیں اور ان کی لئ سی بن جائے۔
• اس کے بعد کالی مرچ اور نمک ڈال دیں۔
• اب کسی علیحدہ برتن میں گھی ڈال کر اس میں پیاز کاٹ کر ڈالیں اور جب خستہ ہوجائیں تو نکال لیں۔
• یہ پیاز نکالا ہوا گرم گرم گھی ہریسہ پر ڈال دیں، اس کے ساتھ چمچ بھی ہلائیں۔
• مزیدار ہریسہ تیار ہے اس کو ڈونگوں میں نکال لیں۔
• اب اس کے اوپر تَلی ہوئی پیاز اور دھنیا چھڑک کر نان کے ساتھ پیش کریں۔

Posted By: zainab, karachi

Find out the Hareesa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Hareesa is very famous in desi people. At KFoods you can find Hareesa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Hareesa

Hareesa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment