ایک مکسنگ باؤل میں 300 گرام میدہ ڈالیں۔ پھر اس میں دو عدد انڈے، دو کھانے کے چمچے دہی، ایک کپ چینی، آدھا کپ سفید تل، بادام، ناریل، پستہ اور ایک چائے کا چمہ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب تھوڑا سا پانی شامل کر کے پکوڑوں کی طرح کا بیٹر تیار کرلیں۔ اس کے بعد ایک پین میں حسب ضرورت آئل گرم کریں۔ دو چمچوں پر آئل لگائیں۔ پھر چمچوں کی مدد سے بیٹر نکالیں اور ڈیپ فرائی کرلیں۔ ایک پلیٹ مین ٹشو پیپر رکھیں اور گل گلے نکال لیں۔ پھر ایک سرونگ ڈش میں نکالیں اور آئسنگ شوگر چھڑک دیں اور سرو کریں۔