فتوش
اجزاء:
پیاز---------- چوکور کٹی ہوئی ایک عدد
کھیرا----------------- چوکور کٹاہوا ایک عدد
ٹماٹر------------- چوکور کٹا ہوا ایک عدد
شملہ-------------------- مرچ(چوکور کٹی ہوئی) ایک عدد
پیٹا بریڈ---------------------- 2عدد
ہرے زیتون---------------- 8عدد
کالے زیتون-------------------- 8عدد
اجمودہ---------------- 4/1گڈی
پودینے کے پتے----------------------- چند عدد
پسی ہوئی کالی مرچ----------------ایک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس------------- 2کھانے کے چمچے
نمک--------------- حسبِ ذائقہ
زیتون کا تیل----------------- 3کھانے کے چمچے
سلاد کے پتے ، پیٹا بریڈ، (سینکی ہوئی)-------------------- سجانے کے لئے
ترکیب:
پیٹا بریڈ کو گرم توے پر دونوں جانب سے سینک کر اتار لیں۔ اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ایک پیالے میں ڈالیں۔ اس میں باقی تمام اجزاءشامل کرکے اچھی طرح سے ملائین۔ سرونگ ڈش کو سلاد کے پتوں اور پیٹا بریڈ سے سجائیں اور فتوش ڈال کر پیش کریں۔
Zarnak Sidhwa,Posted By: kinza,