ایک پیالے میں آدھ پاﺅ مونگ کی دال کا آٹا ، تھوڑا سا کھانے کا سوڈا ، حسب ذائقہ نمک اور ایک چائے کا چمچہ کٹی لال مرچ شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں ۔پھر اس میں پانی شامل کرکے گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔
اب پین میں تیل گرم کرکے پھلکیوں کی شکل میں فرائی کرلیں ۔ سنہری ہونے پر نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور پھلکیاں نرم ہوجائیں ۔ ایک دوسرے پیال ے میں ایک پاﺅ دہی اور حسب ذائقہ نمک کو پھینٹ لیں ۔
پھلکیاں ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں ۔ پھر پین میں دو کھانے کے چمچے تیل ، آدھ چائے کا چمچہ ثابت زیرہ ، کٹی لال مرچ اور آدھ چائے کا چمچہ پسی لال مرچ ڈال کر تڑکا تیار کریں او رپھلکیوں پر ڈال کر تڑکا لگائیں۔
مزے دار دہی پھلکی تڑکے والی تیا رہے ۔