Creamy Coffee Recipe in Urdu

Find delicious Creamy Coffee recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Creamy Coffee recipe is one of the common and most searched dishes in the Hot Tea And Drinks recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Creamy Coffee recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3188 Views 0 Comments

کریمی کافی
اجزاء:
موسم بدلا نہیں کہ چائے کے دیوانے اب کافی کا لطف اٹھانے لگے لیکن کافی بنانا بھی ایک آرٹ ہے جو سب کے بس کی بات نہیں۔ کچھ لوگ کافی میں زیادہ جھاگ بنانے کے لئے فروتھر کا استعمال کرتے ہیں البتہ ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ بغیر فروتھر کے زبردست سی کریمی کافی بنا سکیں گے۔
ترکیب:
اس کے لئے آپ ایک دیگچی میں دودھ ابال کر رکھ دیں۔ اب مصالحہ پیسنے والے گرائینڈر کو اچھی طرح صاف کر کے اس میں 3 کھانے کے چمچ کافی ڈالیں اور 6 کھانے کے چمچ چینی ڈال دیں۔ ایک آئس کیوب توڑ کر ڈالیں اور گرائینڈر کو ہلکے ہلکے چلائیں۔ کھول کر دیکھیں گے تو کافی اور برف کا چورا بن گیا ہوگا۔ اب اس میں ایک آئس کیوب اور توڑ کا ڈالیں اور 3 منٹ تک گرائینڈر چلائیں۔ اب گرائینڈر کریمی جھاگ سے بھر چکا ہوگا۔

اب ایک مگ میں 2 چمچ بھر کے کافی کا جھاگ ڈالیں اور ابلا ہوا دودھ کپ میں ڈالیں۔ پھر 2 چمچ جھاگ مزید ڈالیں اور کپ میں دودھ کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب چاہیں تو چاکلیٹ سیرپ سے کافی پر اچھا سا ڈیزائن بنادیں۔
Posted By: Khush Bakht, Karachi

Find out the Creamy Coffee Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Hot Tea And Drinks. Creamy Coffee is very famous in desi people. At KFoods you can find Creamy Coffee and all the urdu recipes in a very easiest way.

Creamy Coffee

Creamy Coffee in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Hot Tea And Drinks.

Reviews & Comments