ایک باؤل میں انڈے کی سفیدی، براؤن شوگر، میدہ، کوکو پاؤڈر، کریم اور مکھن ڈال کر وسک سے اچھی طرھ مکس کرلیں تاکہ گٹھلیاں نہ بن جائیں۔ اب بیکنگ ٹرے پر ایک کھانے کا چمچہ تیار کیا ہوا آمیزہ ڈال دیں اور پورے آمیزے کو گول دائرے کی شکل دے دیں۔ اوپر سے بادام ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لئے 220 سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔ بیک کرنے کے فورا نکال کر گرم گرم بیلن پر رول کردیں۔ جب ٹھنڈے ہوجائے اور ٹیولز کی شکل اختیار کرلیں تو سرو کرلیں۔