اجزاء:
اکثر لوگ دیسی کھانے سے اکتا جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ کچھ مختلف کھایا جائے جو کہ سادہ بھی ہو اور مزیدار بھی۔ جس کو کھا کرطبیعت میں بھاری پن بھی نہ ہو اورجسے گھر کے بچے اور بڑے دونوں شوق سے کھائیں ۔ اسی لئے ہم آپ کے لئے چکن لزانیہ کی ریسیپی لائے ہیں جو کہ آپ عید پر بھی اپنے مہمانوں کی خاطر مدارت کے لئے بنا سکتی ہیں یا اگر چاہیں تو ان آخری روزوں میں افطار کی زینت بھی بنائی جا سکتی ہے۔
لزانیہ ایک پیکٹ
پانی ایک لیٹر
نمک حسبِ ضرورت
تیل 2 کھانے کے چمچے
بلیو بینڈ 1 کھانے کا چمچ
لہسن 2 جوے
چکن قیمہ 1 کلو
پیاز( باریک کٹی ہوئی) دو عدد
ٹماٹر پسے ہوئے 1 کپ
ٹماٹر پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
کُٹی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
پسی کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
مکس ہربز 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ضرورت
وہائٹ ساس
بلیو بینڈ 2کھانے کے چمچ
میدہ 2 کھانے کے چمچ
دودھ ڈیڑھ پیالی
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
شکر آدھا چائے کا چمچ
موزریلا چیز ایک پیکٹ