Chicken Cheese Roll Recipe in Urdu

Chicken Cheese Roll
Recommended By Chef 00.20 To Prep
8 Servings 00.40 To Cook
Tips About Recipe 758 Views
0 Comments

چکن چیز رول

اجزاء:
•چکن بریسٹ_____ 200گرام
•نمک_____ حسب پسند
•ادرک لہسن_____ 1 کھانے کا چمچ
•چیڈر چیز_____ 100 گرام
•پیاز_____ 1 عدد دومیانی
•کالی مرچ کٹی ہوئی_____ آدھ چائے کا چمچ
•مسٹرڈ پیسٹ_____ آدھ چائے کا چمچ
•سرکہ_____ 2 چائے کے چمچ
•چلی ساس_____ 2 چائے کے چمچ
•سویا سوس_____ 2 چائے کے چمچ
•اجوائن_____ آدھ چائے کا چمچ
•ہری مرچیں_____ 3 سے چار
•ہرا دھنیا_____ آدھی گٹھی
•ڈبل روٹی کے سلائس_____ 3 عدد
•انڈے_____ 2 عدد
•ڈبل روٹی کا چورا_____ حسب ضرورت
•میدہ_____ 2 کھانے کے چمچ۔
•کارن فلور_____ 2 کھانے کے چمچ
•آئل_____ حسب ضرورت

پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر اس میں ادرک لہسن ڈالیں اور درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ فرائی کریں-
پھر اس میں صاف دھلی ہوئی چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر کے ڈالیں اور اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں-
جب چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اس میں نمک٬ سرکہ٬ سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر ایک سے دو منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار لیں-
چاپر میں ڈبل روٹی کے سلائس٬ ہرا دھنیا٬ اور ہری مرچیں ڈال کر چاپ کریں پھر اس میں چکن ڈال کر چاپ کرلیں-
اس مکسچر کو چاپر سے نکال کر اس میں کالی مرچ٬ اجوائن٬ مسٹرڈ پیسٹ اور ایک پھینٹا ہوا انڈا شامل کریں اور اچھی طرح ملا لیں-
چیز کو اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور چکن مکسچر کا تھوڑا سا حصہ ہاتھ میں رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز اسٹک رکھ کر رول بنا لیں-
انڈے کو پھینٹ کر اس میں میدہ اور کارن فلور ملا لیں٬ رول کو پہلے انڈے کے مکسچر میں ڈپ کریں پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر کڑاہی میں گرم آئل میں سنہری فرائی کرلیں-

Posted By: Hina, Lahore

Find out the Chicken Cheese Roll Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Chicken Cheese Roll is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Cheese Roll and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Cheese Roll

Chicken Cheese Roll in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment