Bread Lasagna Recipe in Urdu

Find delicious Bread Lasagna recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Bread Lasagna recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Bread Lasagna recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Bread Lasagna
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1645 Views 0 Comments

بریڈ لساگنا
اجزاء:
وائٹ سوس:
دودھ…. 2کپ
مکھن…. 1کھانے کا چمچ
میدہ…. 2کھانے کے چمچ
اوریگانو…. 1چائے کا چمچ
نمک…. حسبِ ذائقہ
سفید مرچ…. 1چائے کا چمچ

چکن قیمہ:
چکن قیمہ…. آدھ کلو
پیاز…. آدھ کپ
لہسن…. 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر…. 1کپ
ٹماٹو کیچپ…. 1کپ
نمک…. حسبِ ذائقہ
کٹی لا ل مرچ…. 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر…. 1چائے کا چمچ
اوریگانو…. آدھ کھانے کا چمچ

سبز یاں:
سبز شملہ مرچ…. 1چوتھائی کپ
سرخ شملہ مرچ…. 1چوتھائی کپ
پیلی شملہ مرچ…. 1چوتھائی کپ
مشروم…. 1چوتھائی کپ
نمک…. حسبِ ذائقہ
کٹی لال مرچیں…. 1چائے کا چمچ

اسمبلنگ:
بریڈ سلائس…. 8عدد
موزریلا چیز…. حسبِ ضرورت
چیڈر چیز…. حسبِ ضرورت
اوریگانو…. حسبِ ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں مکھن اور میدہ ڈال کر ایک منٹ پکا لیں۔
اب اس میں دودھ، اوریگانو، نمک اور سفید مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
پھر سوس کو تھوڑا سا گاڑھا ہونے تک پکائیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
چکن قیمہ بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز اور لہسن ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں چکن کا قیمہ ڈال کر پانچ منٹ تک پکا لیں۔
پھر اس میں ٹماٹر، نمک، کٹی لال مرچ، کالی مرچ اور اوریگانو ڈال کر چھ سے سات منٹ پکائیں۔
جب قیمہ اچھے سے پک جائے تو اس میں کیچپ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکا لیں، چکن فلنگ تیار ہے۔
سبزیاں فرائی کر نے کی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں سبز شملہ مرچ، سرخ شملہ مرچ، پیلی شملہ مرچ، مشروم، کارن، نمک اور کٹی لال مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ پکا لیں، فرائی سبزیاں تیار ہیں۔
اسمبلنگ:
بریڈ سلائس لے کر ان کی سائیڈیں کاٹ کر بیل کر پتلا کر لیں۔
اب ایک بیکنگ ڈِش میں تیار کی ہوئی وائٹ سوس پھیلا لیں۔
پھر اس پر بریڈ سلائس رکھ کر چکن قیمہ پھیلا دیں۔
اب اس پر موزریلا، چیڈر چیز اور فرائی کی ہوئی سبزیاں پھیلا لیں۔
پھر بریڈ سلائسز کی ایک اور تہہ لگائیں اور اس پر موزریلا، چیڈر چیز اور فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال دیں۔
اب اس پر اوریگانو چھڑک کر اوون میں ایک سو اسی درجہ حرارت پر چیز پگھلنے تک بیک کر لیں۔
مزیدار بریڈ لزانیہ تیا ر ہے۔
Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Bread Lasagna Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Bread Lasagna is very famous in desi people. At KFoods you can find Bread Lasagna and all the urdu recipes in a very easiest way.

Bread Lasagna

Bread Lasagna in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

Reviews & Comments