کلمرہ
اجزاء:
آپ نے ایسے کئی ڈشز کھائی ہوں گی جو کسی دوسری کمیونٹی کی ہوتی ہے مگر آپ کے دل کو چھو جاتی ہے۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ڈش سے متعلق بتائیں گے جو کہ بوہرہ کمیونٹی ربیع الاول میں بناتی ہے۔
بی بی سی کی جانب سے ایک رپورٹ تیار کی گئی تھی جس میں بوہری برادری کی ایک خاص ڈش "کلمرا" سے متعلق بتایا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلمرا کو بنانے کا طریقہ کار بڑی آسانی سے بتایا جا رہا ہے۔
کلمرا ڈش ربیع الاول میں بوہری برادری کی جانب سے بنائی جاتی ہے۔ کلمرا ڈش کو تیار کرنے میں 100 گرام چاول، 150 گرام دہی، 70 گرام کریم، جبکہ 50 سے 70 گرام پاوڈر چینی۔ اس ڈش میں ایک اہم کردار انار کے دانے بھی ادا کرتے ہیں اور مہک کے لیے اس ڈش میں گلاب کے پھول کے پتے چار چاند لگاتے ہیں۔
ترکیب:
چاولوں کو ابالا جاتا ہے اور پھر ٹھنڈا کر کے ان تمام چیزوں کو مکس کیا جاتا ہے اور فریج میں رکھ دیا جاتا ہے۔ امی ایمن بتاتی ہیں کہ اس ڈش میں دہی اور چاول شامل ہوتے ہیں جو کہ پیٹ کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
کلمرا گرمیوں میں ایک بہترین ڈش ثابت ہو سکتی ہے۔
Posted By: Saqib, karachi
Add Your Recipe