بیف ا سٹروگنوف
اجزاء:
•پاستہ_____ 150گرام
• پانی_____ 4 کپ
• بیف بونلیس جولین کٹنگ_____ 500گرام
• نمک_____ حسبِ ذائقہ
• کالی مرچ پسی ہوئی_____ 1 چائے کا چمچ
• کارن فلور_____ 2 کھانے کے چمچ
• ادرک لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
• کھانے کا تیل_____ 4 کھانے کے چمچ
• لہسن چوپ کیا ہوا_____ 1 کھانے کا چمچ
• گرم پانی_____ ڈیڑھ کپ
• پیاز_____ آدھ پیاز
• مشروم_____ 20گرام
• سویا سوس_____ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
• میدہ_____ 3 کھانے کے چمچ
• کریم_____ 3 کھانے کے چمچ
• پارسلے_____ 5گرام
ترکیب:
ایک برتن میں پانی لیں اس میں نمک،کھانے کا تیل اور پاستہ ڈا ل کر اُبال لیں ۔
اب ایک برتن میں بیف ڈالیں اس میں کھا نے کاتیل ،نمک،کالی مرچ پسی ہوئی ،کارن فلور اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کراچھی طرح ملا لیں اور تیس منٹ تک فریج میں رکھ دیں ۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل ڈالیں اور ا س میں لہسن ڈا ل کر ہلکا سا براؤن کر لیں ۔اب تیا ر شدہ بیف اس میں ڈا ل کر تین سے چار منٹ پکانے کے بعد اس میں گرم پانی ڈال دیں اور پندرہ سے بیس منٹ تک دم دیں ۔
اب اس میں پیاز، مشروم ،کالی مرچ پسی ہوئی اور میدہ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں ۔
اب اس میں کریم اور پارسلے ڈال دیں ۔
آپکے مزیدار بیف ا سٹروگنوف تیار ہیں ۔
Posted By: samira, karachi
Add Your Recipe