پانی میں مرغی کی گردنیں اور جوڈال کر ہلکی آنچ پر خوب پکائیں۔ آدھا پانی رہ جائے تو اتار کر چھان لیں۔ مکھن گرم کر کے کارن فلور بھونیں۔ اس میں لہسن، ادرک، پیاز اور یخنی ڈال کر پکنے دیں۔ پھر لونگ ، کالی مرچ اور نمک ملا دیں۔ اس کے بعد دودھ ملا کر پانچ منٹ پکائیں۔ سوپ تیار ہے۔