Authentic Memoni Khowsey Recipe in Urdu

Find delicious Authentic Memoni Khowsey recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Authentic Memoni Khowsey recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Authentic Memoni Khowsey recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Authentic Memoni Khowsey
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

57 Views 0 Comments

میمنی کھاؤسہ
اجزاء:
قورمے کے لیے:
گوشت — آدھا کلو
دہی — ایک پاؤ
ٹماٹر — ۴ عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ — ۳ کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر — ۳ کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر — ۲ کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ — ۱ چائے کا چمچ
ہلدی — ۱ چائے کا چمچ
سرخ پیاز — ۱ کپ
تیل — ۱ کپ
نمک — حسبِ ذائقہ
کڑی کے لیے:
پسا ہوا ناریل — ایک پاؤ
دہی — ۴ کھانے کے چمچ
بیسن — ۲ کھانے کے چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
پانی — ۱ لیٹر
نوڈلز کے لیے:
اسپیگٹی — ۱ پیکٹ
نمک — حسبِ ضرورت
تیل — حسبِ ضرورت
سجانے کے لیے:
مرچ کی چٹنی
سویا چٹنی
چاٹ مصالحہ
ہرا دھنیا
آلو کے چپس
تلی ہوئی اسپیگٹی
باریک کٹی ہوئی سرخ پیاز
ترکیب:
مرحلہ ۱: قورمہ تیار کریں
ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں گوشت اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔

مرحلہ ۲:
اب ٹماٹر، لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ اور نمک شامل کریں۔ مصالحے کو اچھی طرح بھونیں اور ضرورت کے مطابق پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔

مرحلہ ۳:
دہی اور سرخ پیاز کو ایک ساتھ باریک پیس لیں، پھر اسے قورمے میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ چند منٹ مزید پکائیں، یہاں تک کہ قورمے کا تیل الگ نظر آنے لگے۔

مرحلہ ۴: کڑی تیار کریں
ایک لیٹر پانی میں پسا ہوا ناریل ڈال کر اچھی طرح ابالیں۔ پھر اسے چھان کر ناریل کا دودھ الگ کرلیں۔

مرحلہ ۵:
ناریل کے دودھ میں دہی، بیسن اور نمک شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں۔ اسے درمیانی آنچ پر پکائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں۔

مرحلہ ۶:
کڑی کو اس وقت تک پکائیں جب تک وہ گاڑھی اور ملائم نہ ہوجائے۔

مرحلہ ۷: نوڈلز تیار کریں
ایک برتن میں پانی ابالیں۔ اس میں نمک اور تھوڑا سا تیل ڈال کر اسپیگٹی شامل کریں اور نرم ہونے تک ابالیں۔ اس کے بعد پانی نتھار لیں۔

مرحلہ ۸: کھاؤسے تیار کریں
ایک پیالے میں پہلے نوڈلز ڈالیں، پھر اس کے اوپر کڑی اور قورمہ شامل کریں۔

مرحلہ ۹:
آخر میں مرچ کی چٹنی، سویا چٹنی، چاٹ مصالحہ، ہرا دھنیا، آلو کے چپس، تلی ہوئی پیاز اور لہسن ڈالیں۔

مرحلہ ۱۰:
تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کریں اور مزیدار کھاؤسہ جی بھر کے کھائیں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Authentic Memoni Khowsey Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Authentic Memoni Khowsey is very famous in desi people. At KFoods you can find Authentic Memoni Khowsey and all the urdu recipes in a very easiest way.

Authentic Memoni Khowsey

Authentic Memoni Khowsey in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

مزید پاکستانی کھانے ریسیپیز
Get Alerts