10 Rabi Al-Akhar 1448 | Sep 23, 2026
Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Why Shouldn't You Pop Pimples? regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Why Shouldn't You Pop Pimples? enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Why Shouldn't You Pop Pimples? experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
خبردار! کبھی بھی جلد پر نکلنے والے دانوں کو دبا کر نہ پھوڑیں کیونکہ..اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب ہمارے جسم پر کوئی دانہ نکلتا ہے تو ہم اسے پھوڑنے لگتے ہیں لیکن ماہرین صحت نے خبردارکیا ہے کہ دانوں کو ہرگز نہیں پھوڑنا چاہیے کیونکہ اس کا جلد پر بہت ہی منفی اثر ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جب ہم کسی دانے کو پھوڑتے ہیں تو اس میں موجود مواد اردگرد کی جلد میں پھیل کر انہیں بھی جراثیم سے بھر دیتا ہے اور جلد کی رنگت بھی خراب ہوجاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ دانے کو پھوڑیں گے نہیں تو یہ خودبخود ایک ہفتے میں ختم ہوجائے گا اور جلد پر اس کے مضر اثرات بھی مرتب نہیں ہوں گے جو کہ دانوں کو پھوڑنے کی صورت میں ہوتے ہیں۔اگر آپ ان دانوں کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں تو انہیں پھوڑنے کی بجائے ان پر بیکنگ سوڈا لگائیں۔بیکنگ سوڈا ان دانوں کو سوکھا دے گا اور یہ کچھ ہی دن میں خود بخود ختم ہوجائیں گے۔اگر آپ دانوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے کھانے میں چکنائی کا استعمال کم کردیں۔جوانی کے دنوں میں یہ بہت زیادہ نمودار ہوتے ہیں لہذا اپنی خوراک میں ایسی اشیاءشامل کریں جن میں چکنائی کم ہو۔تازہ سبزیاں،پھل اور میوہ جات کا استعمال کریں،سرخ گوشت کی مقدار کم کردیں اور وائٹ گوشت کھائیں۔کچھ تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈیری مصنوعات جیسے دودھ اور کریم کھانے سے بھی کیل مہاسے زیادہ بنتے ہیں لہذا ان سے بھی اجتناب کریں۔بہت زیادہ کریمیں بھی نہ لگائیں کیونکہ ان میں موجود کیمیکل کی وجہ سے جلد کو نقصانات ہوتے ہیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Why Shouldn't You Pop Pimples? in most easiest way. Find Why Shouldn't You Pop Pimples? in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Why Shouldn't You Pop Pimples? totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Why Shouldn't You Pop Pimples?.