Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal
Posted By: Farhan Qadri 176506 Views 3 Comments Jun 11, 2023


ٹوتھ پیسٹ کے 10انوکھے استعمالات

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ کو دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ چہرے کے دانوں سے نجات بھی دلا سکتا ہے ؟ جی ہاں ٹوتھ پیسٹ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا کبھی آپ نے تصوربھی نہیں کیا ہوگا ؟ چلئے آج ہم آپ کو ٹوتھ پیسٹ کے حیرت انگیز کارناموں سے روشناس کراتے ہیں ۔

ہاتھوں کی بدبو سے نجات :

پیاز یا لہسن کو کاٹنے کے بعد ہاتھ دھونے کے بعد بھی بدبو برقرار رہتی ہے اور صابن اس سے نجات دلانے میں ناکام رہتے ہیں ۔ اگر تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ کو ہتھیلی پر مل لیں تو بدبو دور ہو جاتی ہے ۔

زیورات کی صفائی :

سونے یا چاندی کے زیورات کی چمک ماند پڑنا معمول کی بات ہے ۔ ٹوتھ پیسٹ کی تھوڑی سی مقدار زیورات کے اُوپر لگا کر انہیں اُنگلی کی پُور سے رگڑیں اور پھرکپڑے کے ٹکرے سے صاف کریں ۔ زیورات جگما اُٹھیں گے ۔

رنگوں سے پاک دیوار :

بچوں کو دیواریں رنگنے کا بہت شوق ہوتا ہے جس کی صفائی کسی امتحان سے کم نہیں ۔ اس سلسلے میں ٹوتھ پیسٹ اپنا کمال دکھاتاہے ۔ تھوڑے سے ٹوتھ پیسٹ کو داغوں پر رگڑیں او رپھر کسی کپڑے سے داغوں کو صاف کرلیں ۔

اسپورٹس گلاسز کی صفائی :

اسپورٹس گلاسز کے دھندلے اور گندے شیشوں کی صفائی اب ہوئی آسان ۔ ٹوتھ پیسٹ کی ہلکی سی تہہ کو گلاسز پر رگڑیں اور اسے گیلے کپڑے سے صاف کردیں ۔ گلاسز بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے ۔

دانوں اور مہاسوں سے نجات :

ٹوتھ پیسٹ کا استعمال چہرے پر اُبھرآنے والے دانوں اور مہاسوں سے جلد نجات دلانے کاموثر طریقہ ہے ۔ تھوڑی سی مقدارمیں ٹوتھ پیسٹ لے کر اسے دانوں اور مہاسوں پر لگائیں پھر چہرہ دھولیں ۔ چند ہی مرتبہ کے عمل سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوں گے ۔

ناخنوں کی حفاظت :

ٹوتھ پیسٹ ناخنوں کو صحت مند بناتا ہے اپنے ناخنوں کو روزانہ ٹوتھ پیسٹ سے رگڑ کر دھولیں اس سے ناخنوں کی چمک اور صحت برقرار رہتی ہے ۔

بوتلوں کی صفائی :

عام صابن اور کیمیکل بوتلوں میں پید ا ہونے والی بدبو کو دور کرنے میں موثر ثابت نہیں ہوتے ایسے میں ٹوتھ پیسٹ کو آزمائیں یہ بوتلوں میں پیدا ہونے والی بدبو کر دور کردیتا ہے ۔

پیالیوں کے نشانات کی صفائی :

شیشے کا لکڑی کی میزوں پر ٹھندے یا چائے کی پیالیوں کے رکھنے سے بن جانے والے نشانات خشک ہونے کے بعد مشکل سے صاف ہوتے ہیں ۔ ایسے نشانوں پر تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور صاف کرلیں ۔

صاف ستھرے قالین ۔

قالینوں پر لگے داغوں کی صفائی بہت مشکل ہوتی ہے ، تاہم ٹوتھ پیسٹ سے قالین پر لگے کسی بھی قسم کے داغ سے نجات پانا بہت آسان ہے ۔ بس تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ داغوں پر لگائیں اور پھر گیلے تولیے سے صاف کرلیں ۔

جگمگاتے ہوئے شیشے :

شیشوں کو کتنا ہی صاف کرلیں وہ دھندلے اور گندے ہی نظرآتے ہیں تاہم ٹوتھ پیسٹ کی مدد سے شیشے کو صاف کرکے انہیں نئے جیسا چمکا یا جا سکتا ہے ۔

Basically tooth paste is commonly use to wash teeth and also apply for Preventing the germs in mouth but here at KFoods, sharing such an amazing uses of toothpaste including use it for removing pencil color stains from wall, best for face pimples, clean your clothes iron, prevent fogged goggles, shine bathroom and kitchen chrome etc. Check out these uses in details, here you can also get many of kitchen, beauty and health tips & totkas from well known exerts.

Unexpected Ways to Use Toothpaste | Unusual Uses for Tooth Paste

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal in most easiest way. Find Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Toothpaste Kay Chand Anokhay Istemal.

Reviews & Comments

Boht acha very nice boht achy totky Han Thanku so much post share karny k liye sb sy achi BT pimples wali lagi asan bhi ha Aur mufeed bhi

  • zahra, Sep 06, 2019

مفید ٹپس دینے کا بہت بہت شکریہ

  • ????? ???, Jul 20, 2017

Hum to sirf dant he saaf kartay the aj se phle magar ab to bs pura ghar he saaf kardege hahaha, very very informative post that you shared here with us, good searching and providing the details

  • Beenish, Oct 14, 2015
jpg