Salan Main Mirchain Kam Karne Ka Tarika

Salan Main Mirchain Kam Karne Ka Tarika
Posted By:Sadia 865 Views
0 Comments Jul 20, 2021


گھر پر مہمان آ رہے ہیں اور جلدی جلدی میں کھانے میں مرچیں تیز ہو گئیں ہیں؟ تو پریشان نہ ہوں جانیں کھانے سے مرچ کم کرنے کے آسان طریقے

عید پر مہمان نوازی ہماری قدیم روایت ہے اور اس مہمان نوازی میں کمی نہ رہ جائے اس کے لئے خواتین گھروں میں بھرپور محنت کر کے ڈھیروں پکوان تیار کرتی ہیں، لیکن کبھی کوئی نہ کوئی غلطی ہو ہی جاتی ہے، اور کیوں نہ ہو کام بہت زیادہ اور وقت بہت کم جو ہوتا ہے۔
کھانا پکانے سے لے کر آئے مہمانوں سے ملنا کھانا پیش کرنا اور ان کے جانے کے بعد سب سمیٹ کر پھر سے اگلے دن کے لئے تیار رہنا پڑتا ہے، اگر آپ سے کبھی سالن میں مرچیں تیز ہو جائیں تو آپ ہماری بتائی ہوئی چند آسان ٹپس آزما کر سالن کی مرچوں کو کم کر سکتی ہیں۔

سالن سے مرچیں کم کرنے کا طریقہ

• ایک سے دو پیاز تل کر گولڈن براؤن کریں پھر اسے علیحدہ کر کے ہوا لگنے دیں، جب یہ خستہ ہو جائے تو اسے ہاتھ سے باریک کر لیں اور سالن میں ڈال دیں۔
• اگر آپ سالن سے مرچیں کم کرنا چاہتے ہیں تو اس میں ایک پورا لیموں کا رس نچوڑ کر شامل کر دیں سالن خوش ذائقہ اور مرچیں کم ہو جائیں گی۔
• اگر سالن کا مصالحہ بھونتے وقت اس میں دہی شامل کر لیا جائے تو مرچیں کم ہو جاتی ہیں۔

In Cooking Tips and Totkay section you can check Salan Main Mirchain Kam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Salan Main Mirchain Kam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Salan Main Mirchain Kam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Salan Main Mirchain Kam Karne Ka Tarika.

Relevant Totkay

Reviews

Comments