Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Mehndi Dark Lagane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Mehndi Dark Lagane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Mehndi Dark Lagane Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
لڑکیوں کی بڑی مشکل آسان: مہندی کا رنگ ڈارک کرنا چاہتی ہیں تو ان ٹپس کو اپلائی کریں اور دُلہن منہدی جیسا رنگ سستے میں پائیں!لڑکیاں شادی بیاہ جیسی تقریبات میں جانے سے قبل ہاتھوں میں مہندی ضرور لگاتی ہیں اور خواتین کسی بھی تقریب میں جانے سےقبل بالوں میں مہندی لگاتی ہیں مگر اکثر اوقات یہ ہوتا ہے کہ مہندی کا رنگ اچھا نہیں رچتا اور پھیکے رنگ سے سب ہی پریشان ہوتی ہیں اور اس وجہ سے بالوں میں مہنیے میں دو مرتبہ مہندی لگاتی ہیں اور ہاتھوں میں بھی ایک ڈیزائن کے اوپر دو مرتبہ ہاتھ پھیرتی ہیں ۔ اور یہ مسئلہ اسی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ بازاروں میں بننے والی مہندیاں کیمکل سے بنتی ہیں اور کیمیکل والی مہندی سے ہر وقت اچھا رنگ نہیں دے پاتی ہے۔اس لئے آج کے-فوڈ آپ کے ہاتھوں کی مہندی کا رنگ گہرہ لانے کے لئے آپ کو کچھ آسان ٹپس بتانے جا رہا ہے:٭ چینی کا پانی:ایک چمچ چینی کو آدھے کپ پانی میں مکس کر یں اور مہندی لگانے کے بعد اپنے ہاتھوں میں لگا لیں۔٭ وکس بام:مہندی جب ہلکی سی خُشک ہو جائے تو اس پر وکس بام لگادیں، آپ دیکھیں گی کہ اس سے رنگ بھی گہرہ ہوجائے گا اور ہاتھوں کے جلد پر چمک جائے گی۔٭ ویزلین:مہندی خُشک ہونے کے بعد اس پر پیٹرولیم جیلی بھی لگا لیں، یہ بھی رنگ کو اچھا کردے گی کیونکہ اس میں پولی مرکبات ہوتے ہیں جو حنا کا رنگ مزید نکھارنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔اب جانیں بالوں میں لگی مہندی کا رنگ اچھا لانے کا طریقہ:چائے چھاننے کے بعد جو پتی بچ جائے اس کو ایک کپ پانی میں ڈال کر جوش دیں اور اس میں مہندی مکس کریں، اس مہندی کو بالوں میں لگائیں یہ زبردست ٹپ ہے رنگ گہرہ کرنے کے لئے۔٭ چینی کا پانی:مہندی کو چینی کے پانی میں بھگو کر پھر بالوں میں لگائیں یہ بھی ایک اچھا طریقہ ہے رنگ گہرہ کرنے کے لئے۔آپ بھی استعمال کریں اور ہمیں کے-فوڈ کے فیس بک پیج پر کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Mehndi Dark Lagane Ka Tarika in most easiest way. Find Mehndi Dark Lagane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Mehndi Dark Lagane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Mehndi Dark Lagane Ka Tarika.