Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Fresh and Glowing Skin Tips In Urdu regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Fresh and Glowing Skin Tips In Urdu enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Fresh and Glowing Skin Tips In Urdu experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
دار چینی کو لوگ کھانوں کو خوشبو دار بنانے والے جزو کے طو رپر تو جانتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کو معلوم نہیں کہ یہ جلد کو جوان رکھنے کیلئے بھی ایک لاجواب نسخہ ہے۔ جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کے لئے دارچینی کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پراگر آپ جلد کی جھریوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ دو چمچ زیتون کا تیل لے کر اس میں آدھا چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کریں اور سات سے آٹھ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد چہرے اور گردن کا اچھی طرح مساج کریں اور پھر چہرے اور گردن کو کسی صاف اور نمدار کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔اسی طرح جلد کے دانوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کا پاﺅڈر ایک چمچ لے کر اسے دو سے تین چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کو جلد پر تقریباً 10منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھوڈالیں۔ اس نسخے کے استعمال سے آپ جلد کے دانوں سے بآسانی نجات پا سکتے ہیں۔اگر آپ دار چینی کو اس چیز کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو بڑھاپے میں بھی جوان ہی نظر آئیں گے، ماہرین نے راز بتادیا اگر آپ جلد کو تروتازہ اور چمکدر بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے دار چینی کو کیلے کے ساتھ ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں۔ یہ فیس ماسک بنانے کیلئے ایک عدد کیلے کو مسل لیں اور اس میں ایک چمچ دار چینی کا پاﺅڈر شامل کرلیں۔ اگر آپ چاہیں تو اس میں دو سے تین چمچ شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔ اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں اور تقریباً 10منٹ بعد دھوڈالیں۔ چہرے کی چھائیوں کے خاتمے کیلئے دار چینی کے تیل اور ناریل کے تیل کو برابر مقدار میں مکس کریں اور اس کے ساتھ چھائیوں والی جگہ پر نرمی کے ساتھ مالش کریں۔ چھائیوں کے خاتمے کے لئے اس نسخے کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Fresh and Glowing Skin Tips In Urdu in most easiest way. Find Fresh and Glowing Skin Tips In Urdu in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Fresh and Glowing Skin Tips In Urdu totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Fresh and Glowing Skin Tips In Urdu.