Dil Ke Mareezon Ke Liye Anardana Ke Fawaid

Dil Ke Mareezon Ke Liye Anardana Ke Fawaid
Posted By:Laraib 971 Views
0 Comments Jan 14, 2022

انار کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے جو زمانہ قدیم سے طب میں استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اس انار کے دانوں کو سُکھا کر انار دانہ بنایا جاتا ہے جو انار سے بھی زیادہ مفید ہوتے ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ انار کا ہر دانہ جو آپ کے پیٹ میں جاتا ہے، جگر کے ساتھ آپ کے دل کے لیے بھی نئی زندگی کی نوید ہے۔
انار آپ کے دل سے جڑی بیماریوں اور دیگر کون کون سے مسائل کو حل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں آیئے آپ کو اس حوالے سے بتاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خشک انار دانے کو ابال کر اس کا جوس ٹھنڈا کرکے پینا، دل کے مریضوں کے لئے معجزے کے برابر ہے، اس سے نہ صرف خون پتلا ہوتا ہے بلکہ ایل ای ڈی یعنی خراب کولیسٹرول ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ اچھے کولیسٹرول کی شرح میں بھی اضافہ کرتا ہے جبکہ بلڈ پریشر بھی متوازن رہتا ہے۔
اگر کسی کو سینے میں درد کی شکایت ہو، رگوں کی بندش ہو، دل کو خون کی ناکافی مقدار پہنچ رہی ہو یا کوئی ایسا مریض ہو جس کا بائی پاس آپریشن ہونے والا ہو تو انہیں نہار منہ انار دانوں کا جوس پلانا چاہیئے، اس کے استعمال سے دل کی شریانوں کی بندش اور اس کی تمام تر علامات حیرت انگیز طور پر دور ہو جائیں۔
انار دانے کا جوس جادوئی مشروب کے جیسا کام کرتا ہے، اس کے استعمال سے سینے میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت سے نجات بھی ممکن ہے۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Dil Ke Mareezon Ke Liye Anardana Ke Fawaid in most easiest way. Find Dil Ke Mareezon Ke Liye Anardana Ke Fawaid in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Dil Ke Mareezon Ke Liye Anardana Ke Fawaid totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Dil Ke Mareezon Ke Liye Anardana Ke Fawaid.

Relevant Totkay

Reviews

Comments