Cholesterol Kam Karne Ka Tarika

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Cholesterol Kam Karne Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Cholesterol Kam Karne Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Cholesterol Kam Karne Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Cholesterol Kam Karne Ka Tarika
Posted By: Afshan 1992 Views 0 Comments Feb 23, 2022


کولیسٹرول کی کریں چھٹی،ڈاکٹر عیسٰی نے بتادیا کولیسٹرول کم کرنے کا سستا گھریلو نسخہ جسے ہر کوئی بہت آسانی سے بنا سکتا ہے۔

کولیسٹرول کی زیادتی آج کل بہت عام مرض بن چکی ہے۔ ہر شخص اس میں مبتلا نظر آتا ہے ،کولیسٹرول کی زیادتی کا مطلب ہے کہ آپ نے دل کی بیماری کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔ ڈاکٹر اس کے لئے دوائیں تجویز کرتے ہیں لیکن جب تک ان دواؤں کے ساتھ اپنے کھانے پینے پر کنٹرول نہیں کیا جائے گا اس وقت تک یہ مرض قابو میں نہیں آسکتا ۔ یہاں آج ہم ڈاکٹرعیسٰی کا کولیسٹرول کم کرنے کا ایک نسخہ بتا رہے ہیں جو کہ انتہائی سستا،سادہ اور آسان ہے ،لیکن اس کے استعمال کے ساتھ ضروری ہے کہ آپ چکنائی کا استعمال کم کریں ، کھانا پکانے میں سرسوں کے تیل کا استعمال کریں،یا ناریل کا تیل بھی صحت کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ اپنے کھانے پینے کے معمول کو بھی بدلنے کی کوشش کریں ،صبح کا ناشتہ بھرپور کریں اور رات کا کھانا ہلکا پھلکا کھائیں تاکہ وہ ہضم ہو سکے۔ رات کا کھانا جلدی کھائیں اور ایسا کھائیں جو جلدی ہضم ہو سکے،کھانا کھاتے ہی لیٹ نہ جائیں، اس سے سینے میں جلن،تیزابیت اور ایسیڈٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ 30 سال کی عمر کے بعد بڑا گوشت یا ریڈ میٹ کم استعمال کریں کیونکہ اس میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ہضم دیر سے ہوتا ہے۔ بازار کی چیزیں کم کھائیں، گھی تیل کا استعمال کم کریں، یہ صرف آپ کو بیمار کرتے ہیں ۔ اب ہم یہاں نسخے کی طرف آجاتے ہیں ،تو ڈاکٹر عیسٰی کا نسخہ درج ذیل ہے۔
سفید زیرہ 25 گرام
سونف 25 گرام
میتھی دانہ 25 گرام
کلونجی 25 گرام
ان چاروں چیزوں کو ملا کر پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ صبح اور شام آدھا آدھا ٹی اسپون کھائیں۔ اس کے ساتھ اگر کسی اور مرض کی دوا آپ کھاتے ہیں تو وہ جاری رکھیں ۔یہ صرف کولیسٹرول کی دوا ہے۔ اس دوا کے استعمال سے پہلے اپنا کولیسٹرول چیک کروائیں اور 4 مہینے یہ دوا استعمال کرنے کے بعد پھر یہ ٹیسٹ کروائیں آپ کو فرق پتہ چل جائے گا۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Cholesterol Kam Karne Ka Tarika in most easiest way. Find Cholesterol Kam Karne Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Cholesterol Kam Karne Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Cholesterol Kam Karne Ka Tarika.

Get Alerts