Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Balon Ko Barhane Ka Tarika regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Balon Ko Barhane Ka Tarika enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Balon Ko Barhane Ka Tarika experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
بالوں کو بڑھانے کے لئے دو چمچ السی کے بیجوں سے جیل بنائیں اور بالوں کی خوبصورتی بڑھائیںآج کل سب کو بال جھڑنے کی شکایت زیادہ ہو رہی ہے کیونکہ خُشکی اور ماحولیاتی اثرات کی وجہ بھی بالوں کی جڑیں کمزور ہونے لگتی ہیں اور یہ جلد ٹوٹ جاتے ہیں مگر اس سردی آپ کو یہ شکایت زیادہ نہیں ہوگی کیونکہ کے-فوڈز آپ کو السی کے بیجوں سے ایسی ٹپ بتانے جا رہا ہے جو آپ کے بالوں میں نئی جان ڈالنے میں بہت مدد دے گی۔فائدہ:٭ السی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، فائبر، پروٹین، تانبہ، میگنیشیم، فاسفورس، تھائیمن، سیلینیم، کاپر اور خصوصاً وٹامن ای پائے جاتے ہیں جو آپ کے بالوں کو بہت زیادہ خوبصورت بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ٹپ:٭ دو چمچ السی کے بیجوں کو توے پر 5 منٹ کے لئے اچھی طرح بھون لیں اور دو چمچ پانی ڈال کر بلینڈر میں پیس لیں۔٭ اس کے بعد تین چمچ ایلوویرا کا جیل اور دو چمچ سرسوں کے تیل کو مکس کرلیں۔٭ پھر ایک پین میں یہ تمام چیزیں ڈالیں اور پندرہ منٹ کے لئے پکا لیں۔٭ اب اس کو نیم ٹھنڈا کریں اور ایک ہلکے کپڑے میں چھان لیں۔٭ اس میں سے جتنا بھی تیل نکلے اس کو ایک بوتل میں جمع کرکے فریج میں رکھ لیں۔٭ بچ جانے والے پیسٹ کو ایک انڈے میں مکس کریں اور بالوں میں لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔٭ پھر بالوں کو اچھی طرح دھو کر بوتل میں جمع شدہ جیل کا سپرے کریں۔٭ اس کے بعد اگر آپ کو بالوں میں سے مہک آئے یا چپچپے محسوس ہوں تو ان کو ایک مرتبہ پھر دھو لیں۔اس ٹپ کو ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں اور السی کے جیل سے بالوں کو مضبوط بنائیں۔
In Gharelo Tips and Totkay section you can check Balon Ko Barhane Ka Tarika in most easiest way. Find Balon Ko Barhane Ka Tarika in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Balon Ko Barhane Ka Tarika totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Balon Ko Barhane Ka Tarika.