Asan Mufeed Gharelu Totkay

Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your Asan Mufeed Gharelu Totkay regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for Asan Mufeed Gharelu Totkay enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your Asan Mufeed Gharelu Totkay experience. At Gharelo Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.

Asan Mufeed Gharelu Totkay
Posted By: Asif 10767 Views 0 Comments Feb 12, 2021


چند اہم اور مفید گھریلو ٹوٹکے


چاولوں کو دیر پا رکھنے کے لئے کچے چاولوں میں نیم کے چند پتے رکھ دیں ۔ اس سے چاول دیر تک محفوظ کئے جاسکتے ہیں ۔ براؤں شوگر کو دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ فریج میں رکھیں ۔

اگر آپ کے فریج میں پھپھوندی لگ گئی ہو تو سفید سرکہ میں بیکنگ پاؤڈڑ ملا کر اپنے فریج کی صفائی کریں اس سے پھپھوندی صاف بھی ہوجائے گی اور دوبارہ نہیں لگے گی ۔

اگر آپ کے کچن کی دیواریں یا شیلف چکنائی سے بھر گئے ہوں تو سب سے پہلے انہیں تھنر سے صاف کریں پھر کوئی نرم تولیہ لے کر بیکنگ پاؤڈر سے صاف کریں جمی ہوئی چکنائی اُتر جائے گی ۔

اگر آپ کے بالوں میں چیونگم چپک جائے تو اُ س جگہ پر تھوڑا سا شہد لگائیں اور کچھ دیر بعد دھولیں ۔ اس طرح آپ کے بالوں سے چپکا ہوا چیونگم اُتر جائے گا۔

وہ لوگ جن کا بلڈ پریشر کم ہوجاتاہے روزانہ کھجور کھائیں اس کے علاوہ لال چقندر کا استعال بھی ان کے لئے بہترین ہے ۔

اپنے ناشتے اور رات کے کھانے میں بند گوبھی کا استعمال کریں یہ موٹاپا کم کرنے کا باعث بنتی ہے ۔
اگر بچوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو ان کے ناف پر گرم ہینگ لگائیں اس سے ان کے معدے کا درد چلاجائے گا۔

آٹے میں اگر سنڈیاں یا کیڑے پیدا ہوجاتے ہیں تو چند پتے لے کر آٹے کے اوپر نیچے ڈال دیں اس سے سنڈیاں اور کیڑے پیدا نہیں ہوں گے ۔

In Gharelo Tips and Totkay section you can check Asan Mufeed Gharelu Totkay in most easiest way. Find Asan Mufeed Gharelu Totkay in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find Asan Mufeed Gharelu Totkay totka in details also check the relevant totkay in Urdu of Asan Mufeed Gharelu Totkay.

Get Alerts