Find potent Beauty Tips and Totkay in Urdu to elevate your 5 Interesting Rice Tricks (Other Uses of Rice) regimen. Uncover a wealth of invaluable insights, natural remedies, wellness advice, herbal solutions, and easy home remedies tailored for 5 Interesting Rice Tricks (Other Uses of Rice) enthusiasts. Immerse yourself in our extensive collection of Beauty Tips and Totkay, meticulously curated to safeguard and enhance your 5 Interesting Rice Tricks (Other Uses of Rice) experience. At Kitchen Tips and Totkay, we're dedicated to providing you with informative and highly effective tips that cater to your specific needs.
چاول کے دانوں کی پانچ ٹرکس جو آپ کے کام آسکتی ہیںمٹھی بھر چاول جو آپ کے گھرداری میں ہاتھ بٹائیں اب آپ کا گیلا موبائل بھی چٹکی بجاتے ٹھیک ہوگا ، چاول ، پلاؤ، بریانی ، چائنیز اور دوسرے ذائقوں میں ہزاروں مرتبہ آپ نے کھائے ہوں گے کیا خیال ہے ؟ آج کچے چاولوں سے گھرداری کا کچھ کمال دیکھیں ۔گرائنڈر کی صفائی :کافی گرائنڈ ہو یا مصالحہ پیسنے والا کثرت سے استعمال سے بدرنگ ہوجاتے ہیں اس کی وجہ سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر چیز اپنا رنگ ثبت کرتی ہے اور خوشبو بسادیتی ہے اور گرائنڈر میں نشانات کے علاوہ ذائقوں کی مہک بھی آنے لگتی ہے اگر آپ کو ایک ہی روز میں لہسن اور ادرک پیسنا ہوں اور چنے کی دال حلوے کے لئے پیسنی ہو تو پہلے اپنے برتنوں کی دھلائی موجودہ ڈٹرجنٹ سے دھوکر خشک کرلیں اور مٹھی بھر چاول لے کر گرائنڈ کرلیجئے اور خوب باریک پیس لیں ۔ آپ دیکھیں گے کہ گرائنڈر صاف ہوگیا ۔ یہ چاول مصالحہ جات کے زرات کو جذب کرلیں گے اسی طرح چکناہٹ کو بھی زائل کردیتے ہیں یہی نہیں کچے چاول پیسنے سے گرائنڈر کے بلیڈ بھی تیز ہوجاتے ہیں ۔کولڈ اور ہاٹ کمپریسر :اگر جسم میں کہیں درد ہو یا سوجن ہوجائے تو کئی گھرانوں میں ہاٹ کمپریسر سے ٹکور کی جاتی ہے آپ چاہیں تو یہ کمپریسر خود بھی بناسکتی ہیں اس کے لیے آپ کو ایک صاف ستھرا موزہ درکار ہوگا یہ اگر نیا ہو تو بہتر ہے اس موزے میں کچے چاول بھرلیں اتنی جگہ ضرور خالی رکھیں کہ چاول کے دانے باآسانی گھمائے جاسکیں اور موجودہ جگہ پر کمپریسر کی سیٹنگ کی جاسکے اب موزے کا منہ کسی دھاگے وغیرہ سے بند کردیں یا اگر موزے کی لمبائی زیادہ ہوتو اس کے سر پر گرہ باندھ لیجئے آپ کا کمپریسر تیار ہے اسے ایک منٹ کے لے مائیکروویو میں گرم کریں اور متاثرہ حصے کی سیکائی کریں اگر آپ محسوس کریں کہ کمپریسر اچھی طرح گرم نہیں ہوپایا تو مزید بیس سیکنڈ مائیکروویو میں رکھ اس کو آپ کولڈ کمپریسر کے طور پر استعمال کرنا چاہیں تو45منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں کچے چاول کاکچھ نہیں بگڑے گا جب چاہیں انہیں پکانے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔گیلا موبائل فون :اگر آپ کا موبائل پانی میں گرجائے تو پریشان نہ ہوں کچے چاول اسے محفوظ رکھیں گے آپ فون کی بیٹری نکال کر کچے چاولوں کے درمیان دبادیں اور رات بھر کے لئے چھوڑدین کچے چاول فون کے اندر موجود ساری نمی کو چوس لیں گے یوں آپ کا قیمتی فون خراب ہونے سے بچ جائے گا لیکن کبھی بھی گیلے فون کو ہئیر ڈرائیر سے خشک کرنے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ ڈرائیر کی حرارت آپ کے فون کے نازک حصوں کو پگھلا دے گی ۔گلدان اور شیشے کی بوتلیں :بوتلیں جن کی گردن پتلی ہوں ان کی صفائی کرنا مشکل کام ہے اگر ان میں مٹی یا گندگی جم جائے تو ان کو صاف کرنے کا کوئی آسان طریقہ سمجھ میں نہیں آتا بعض اوقات بوتل صاف کرنے والے برش بھی کار آمد نہیں رہتے آپ چند دانے ان بوتلوں یا واز میں ڈال کر لیکویڈ سوپ کے چند قطرے پانی میں شامل کرکے واز یا بوتل کو اچھی طرح گھمائیں چاول کے دانے واز یا بوتل کے اس حصے کو اچھی طرح صاف کردیں گے ۔چاندی کے برتن :ایسے چمچے یا برتن جو چاندی سے بنے ہوں پالش کرانے پڑتے ہیں کیونکہ چاندی سے بنی اشیاء فضاء کے باعث سیاہ پڑجاتی ہیں انہیں سیاہی سے بچانے کے لیے ایک پیالے میں کچے چاول بھرلیں اور اسے خاص ایک جگہ رکھیں جہاں چاندی کی اشیاء رکھی ہوں چاول ہوا کی نمی کو اپنے اندر جذب کرلیں گے اور آپ کے برتن جگمگا جائیں گے ۔
In Kitchen Tips and Totkay section you can check 5 Interesting Rice Tricks (Other Uses of Rice) in most easiest way. Find 5 Interesting Rice Tricks (Other Uses of Rice) in urdu totkay only at kfoods. At this page you can find 5 Interesting Rice Tricks (Other Uses of Rice) totka in details also check the relevant totkay in Urdu of 5 Interesting Rice Tricks (Other Uses of Rice).