مزیدار آلو سے زنگ بھی صاف ہوسکتا ہے؟ آلو کی مدد سے زنگ اور دوسری چیزوں کو صاف کرنے کے طریقے جانیں

ذائقے میں لذید آلو ہر کوئی شوق سے کھاتا ہے۔ یہ ایک ایسی سبزی ہے جو اکثر کھانوں میں استعمال ہو جاتی ہے۔ آلو انسانی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

آلو کے جہاں بے جا فوائد موجود ہیں وہیں یہ سبزی ایک اور کام میں استعمال آتی ہے جو آپ لوگوں کے لیے جاننا بہت ضروری ہے۔

جی ہاں، آلو کو ہم مختلف چیزوں کی صفائی کے لیے استعمال میں لا سکتے ہیں۔

*آلو سے کونسی چیزوں کا صاف کرسکتے ہیں؟

1- زنگ

زنگ ایک قسم کی بہت ضدی چیز ہے جو ایک بار کسی لوہے پر لگنا شروع ہوجائے تو اسے ختم کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن اب زنگ سے نجات حاصل کرنا انتہائی آسان ہوگیا ہے اور آپ باآسانی آلو کی مدد سے قینچی، چاقو اور دیگر لوہے اور اسٹیل کی چیزوں کو واپس ان کی اصل حالت میں لاسکتے ہیں۔

آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک عدد آلو لیں اسے درمیان سے کاٹ کر آدھا کریں اور اوپر تھوڑا سا برتن دھونے والا صابن اور بیکنگ سوڈا اوپر سے چھڑک دیں۔ پھر آپ اس آلو کو زنگ آلود جگہ پر رکھ کر مساج کریں جب تک کہ یہ مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔ بعد ازاں اسے پانی سے اچھی طرح دھولیں۔

2- شیشہ

اگر شیشے پر نشانات آگئے ہیں تو پریشان نہ ہوں۔ کچے آلو کا چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے کسی بھی گھر کے شیشے یا پھر اپنے عینک والے شیشے پر رگڑیں۔ کیونکہ آلو میں موجود نشاستہ شیشوں پر لگی گندگی کو صاف کرتا ہے۔

3- چھوٹے داغ مٹاتا ہے

سب کی پسندیدہ سبزی آلو کا ایک اور کرشمہ بھی آپ کو بتاتے ہیں۔ آدھے کچے آلو کو چکنائی کے داغ پر لگانے سے اس سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے آپ نے اس عمل کو بار بار دہرانا بھی پڑے گا تاکہ اس کے نتائج سامنے آسکیں۔

Aalo Ke Fayde

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Aalo Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aalo Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1494 Views   |   07 Sep 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

مزیدار آلو سے زنگ بھی صاف ہوسکتا ہے؟ آلو کی مدد سے زنگ اور دوسری چیزوں کو صاف کرنے کے طریقے جانیں

مزیدار آلو سے زنگ بھی صاف ہوسکتا ہے؟ آلو کی مدد سے زنگ اور دوسری چیزوں کو صاف کرنے کے طریقے جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مزیدار آلو سے زنگ بھی صاف ہوسکتا ہے؟ آلو کی مدد سے زنگ اور دوسری چیزوں کو صاف کرنے کے طریقے جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔