Adrak Or Esky Beshumar Fawaid

ادرک اور اس کے بے شمار فوائد
ادرک ایک سبزی ہے اور اس کو مختلف سبزیوں ، دالوں اور گوشت کے پکوانوں میں ڈالا جاتا ہے تاکہ اس کا بہترین مصالحہ تیار ہو اور کھانے لذیذ بنیں ۔ خاص طور پر ایسی سبزیوں میں اس کا ڈالنا ضرور ہوتا ہے جو بادی ہوں جیسے آلو یاگوبھی وغیرہ ۔ یہ سبزی کھانوں میں لذت پیدا کرنے کے علاوہ مختلف بیماریوں میں بھی مفید ہے ۔ یہ تازہ ہی استعمال میں لائی جاتی ہے اگر اس کو خشک کرلیا جائے تو یہ سونٹھ بن جاتی ہے اور اسی نام سے مارکیٹ میں فروخت بھی ہوتی ہے ۔ اس میں وٹامن سی کی مقدار بھی موجود ہوت ہے اور تاثیر کے لحاظ سے گرم خشک ہے ۔

ادرک کے طبی فوائد :
۱۔ ادرک کھانوں کو ہضم کرنے میں مدد کرتی ہے ۔ ہر کھانے کے بعد ایک چھوٹا ٹکڑا کھالیا کریں ۔
۲۔ بلغم جاری کرتی ہے ۔
۳۔ جگر کو تقویت دیتی ہے ۔
۴۔ جسمانی دردوں کے لئے ذریعہ نجات ہے ۔
۵۔ معدے اور انتڑیوں کے جملہ امراض میں فائد ہ مند ہے، جن میں خاص طور پر انتڑیوں کی سوزش ہے ۔
۶۔دماغی امراض میں مفید ہے ۔
۷۔ ایسے خواتین و حضرات جن کو بھوک نہ لگتی ہووہ ادرک کا استعمال کریں کیونکہ ادرک بھوگ لگاتی ہے ۔
۸۔ سردیوں میں اگر کھانسی ہوجائے تو ادرک کے رس کو شہد میں ملا کرلیں ، آرام آئے گا۔
۹۔ ادرک گردوں اور مثانے میں طاقت پیدا کرتی ہے ۔
۱۰۔ متلی ، قے اور بدہضمی کیلئے فائدہ مند ہے ۔
۱۱۔ یرقان اور بواسیر کے لئے اس کا استعمال مفید ہے ۔
۱۲۔ اس میں شامل میگنیشیم اور زنک ہمارے خون کے سرکولیشن کونارمل رکھتا ہے ، اس لئے سردرد میں مددگار ہے ۔
۱۳۔نزلہ ، زکام اور بخار میں اس کی یخنی بنا کر پی لیں یا اس کا رس چائے میں شامل کرکے لے لیں ۔
۱۴۔ادرک کینسر کے بڑھنے کی رفتار کو کم کرتی ہے ۔
۱۵۔ گھبراہٹ اور بے چینی جیسے مسائل میں بھی ادرک مفید ہے ۔
۱۶۔ کمر کے نچلے حصے میں اگر درد ہو تو اس سے افاقہ ہو جاتا ہے ۔
۱۷۔ عورتوں کے مخصوص ایام میں دردوں کو کم کرنے میں مفید ہے ۔
۱۸۔ ادرک خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے اور اس کو بڑھنے نہیں دیتا اس لئے شوگر کے مریضوں کے لئے ادر بہت مفید شے ہے ۔

نوٹ :
ادرک کا استعمال ضرورت سے زیادہ نہ کریں ۔
ایسے خواتین و حضرات جو خون پتلا کرنے والی ادویات کا استعمال کررہے ہوں وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ادرک کا استعمال کریں ۔

Adrak Or Esky Beshumar Fawaid - Ginger, a herb that is commonly known as spice, is used to increase the taste of different Pakistani traditional recipes like Nihari recipe, Haleem recipe and much more. However, there are several health benefits of ginger such as, it reduces the arthritis pain, prevents cancer, Reduces menstrual pain, settles upset stomach, prevents cold and flu and much more. Lets’ find out more about the benefits of ginger in Urdu.

Tags: Benefits of Ginger Adrak ke Fawaid

Adrak Or Esky Beshumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Adrak Or Esky Beshumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Adrak Or Esky Beshumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   3 Comments   |   34341 Views   |   11 Nov 2014
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 November 2024)

Buhat achcha lesson hay magar jitnay imraaz main faiday batai haien unn imraaz main adrak kay istaimal kaa tareeka aur uss kee miqdaar nahien bataya gaya hay. please do the needful for application of adrak.

  • Muhammad Sabir, Rawalpindi

ap ka ye article parh kr boht acha laga boht achi infromation share ki gai hai

  • Nighat, Jhelum

WONDERFUL FEATURES OF GINGER--Every should must read this article very informative ....

  • ABDUL BASIT SUHAIL, LAHORE

Adrak Or Esky Beshumar Fawaid

Adrak Or Esky Beshumar Fawaid ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Adrak Or Esky Beshumar Fawaid سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔