سب سے پہلے قیمے میں مرچ، پیاز نمک اور ادرک لہسن ڈال کر گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب گل جائے تو بھون لیں ڈبل روٹی کو گول یا سکوائر میں کاٹ لیں۔ اب اس پر کیچپ لگائیں پھر اس پر قیمہ ڈالیے اور چیز ڈالیں اب اس میں سبزیوں کے چھوٹے چھوٹے کیوبز ڈالیں۔ پھر زیتون کا ایک سلائس رکھیں۔ یگانو ڈال کر اوون میں 180 ڈیگری سینٹی گریڈ پر 5 منٹ بیک کریں۔ مزیدار پیزہ تیار ہے۔