ایک پیالے میں لال مرچ، سرکہ اور نمک مکس کرلیں اور مرغی کے پارچے اس میں ڈبو کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ دوسرے پیالے میں دہی اور انڈا ملا کر پھینٹ لیں۔ میدے میں نمک ملا کر الگ پلیٹ میں رکھیں۔ مصالحہ لگے مرغی کے گوشت کو پہلے انڈے کے آمیزے میں لپیٹ کر میدہ لگائیں اور اسی عمل کو دوبارہ دہرائیں اور گوشت کو ڈش میں رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ پر اوپر سے سرخ اور اندر سے نرم ہوجانے تک تلیں۔ سارے بن درمیان سے کاٹ کر مکھن لگائیں اور سینک لیں۔ بن کے ایک حصے پر مسٹرڈ مایونیز لگائیں۔ بن پر مرغی کا ایک ٹکڑا پھر آئس برگ رکھیں اور دوسرا حصہ ڈھک کر فرنچ فرائیز کے ساتھ پیش کریں۔