اجزاء:
خواتین کچن میں منفرد انداز سے کھانے تو بناتی رہتی ہیں کبھی گرم مصالحہ پہلے ڈال کر تو کبھی پیس کر، کبھی بادیان کا پھول کو بھی پاؤڈر کے طور پر تو کبھی ثابت ڈال کر کھانوں کے ذائقوں کو بڑھا دیتی ہیں۔ لیکن یہی کھانے پینے کی چیزوں کا صحیح استعمال اگر یہ جان لیں تو انہیں مختلف قسم کی بیماریاں اور مسائل سے چھٹکارہ مل سکتا ہے۔ اور بات اگر ہم ہارمونز کی کریں تو خواتین کا آج کل سب سے بڑا مسئلہ ہارمونز کا عدم توازن ہے۔ جس کے لئے مہنگی دوائیاں کا خرچہ ہر عورت نہیں اٹھا سکتی اس لئے کہ ایسی تمام ادویات جو ہارمونز کے لئے ڈاکٹر دیتے ہیں وہ سب بہت مہنگی ہوتی ہیں۔ اور صرف خواتین ہی نہیں کچھ ایسے مشترکہ مسائل ہیں جو مردوں کو بھی ہو جاتے ہیں جیسے سانس یا دمے وغیرہ کے جو ان مصالحوں سے کنٹرول کیئے جاسکتے ہیں۔
کے-فوڈ میں آج جانیئے کہ کیسے ہارمونز کے مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے بادیان کے پھول کی چائے روزانہ صرف ایک کپ آپ کی صحت بڑھائے گی اور آپ کو مختلف بیماریوں سے بچانے میں مدد بھی دے گی۔ جانیئے اس کو بنانے کا طریقہ اور اس کے خاص فوائد جو آپ کو آج سے پہلے شاید معلوم نہیں ہوں گے۔
بادیان کی چائے بنانے کے اجزاء:
٭ ایک سے دو بادیان کےپھول،
٭ دو کپ پانی،
٭ چینی/ شہد (حسبِ ضرورت)۔