مٹر کے دانون کو صاف دھو کر آدھی پیالی پانی میں ابال لیں، پستوں کو گرم پانی میں بگھو چھیل لیں او رخشک ہونے پر موٹا کوٹ لیں۔
الائچی کے دانے نکال کر باریک پیس لیں۔
مٹر گل جائین اور پانی خشک ہوجائے تو انہین کانٹے کی مدد سے میش کرلیں۔
دودھ کو صاف پین میں ابالنے رکھیں اور ابال آنے پر اس میں میش کئے ہوئے مٹر اور پسی ہوئی الائچی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
درمیانی آنچ پر چمچ چلاتے ہوئے پکا کر جب کھیر تھوڑوی سی گارھی ہونے پر آجائے تو اس میں چینی اورپستے ڈال دیں۔
قلا قند کا چورا کرکے اس میں کارن فلار ملا لیں او رکھیر کو دس سے پندرہ منٹ پکانے کے بعد قلا قند اس میں شامل کردیں ۔
ہلکی آنچ پر حسب پسند گاڑھی ہونے تک پکائیں۔
خوبصورت سی ڈش نکال کر ٹھنڈی کرلیں اور کئے ہوئے پستوں سے سجا کر اس منفرد کھیر کا لطف اٹھائیں۔