Root Recipe in Urdu

Find delicious Root recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Root recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Root recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Root
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2506 Views 0 Comments

روٹ
اجزاء:
روٹ ہندوستانی ریاست اُتراکھنڈ کی ایک مستند ڈش ہے جو پاکستان میں بھی بہت ذوق و شوق سے بنائے اور کھائے جاتے ہیں، عام طور پر روٹ شادیوں یا دیگر مذہبی تقریبات کے دوران بنائے جاتے ہیں۔ سونف کے بیج اور الائچی روٹ میں ایک دلکش ذائقہ ڈالتے ہیں۔ روٹ گھروں میں کم بنائے جاتے ہیں اسکی عام وجہ روٹ کا ٹوٹ جاتا یا پھر خستہ نہ بن پانا ہے۔ آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کس طرح آپ بیکری جیسے خستہ روٹ گھر میں بنا سکتے ہیں وہ بھی بنا ٹوٹے۔

اجزاء:
۔ سوجی ایک کپ

۔ میدہ ایک چوتھائی کپ

۔ چینی آدھا کپ

۔ کاجو، بادام، پستا کُٹا ہوا

۔ الائچی کُٹی ہوئی آدھا چمچ

۔ خسخس ایک چمچ

۔ گھی پاؤ کپ

۔ گرم دودھ ایک چوتھائی کپ

۔ کیوڑا ایسنس (اگر چاہیں تو) دو قطرے
ترکیب:
روٹ بنانے کا طریقہ:
ایک پیالے میں یہ تمام اجزاء شامل کرکے اچھے سے ملایئں اسکے بعد اس میں ایک چٹکی نمک اور بیکنگ سوڈا ڈالیں، بیکنگ سوڈا کی جگہ آپ انڈا بھی ڈآل سکتے ہیں، اس مکسچر کو آٹھ منٹ تک اچھے سے ملائیں۔ اب اس میں گرم دودھ ڈال کر گوندھ لیں، مکسچر نہ زیادہ پتلا ہو نہ ہی سخت، گوندھنے کے بعد آدھے یا ایک گھنٹے کیلیئے رکھ دیں۔ اسکے بعد ہلکے ہاتھوں سے اسکی ٹِکیاں بنا کر سجاوٹ کیلیئے اس پر باریک کٹے بادام پستے اور خسخس لگائیں

اَوون میں بنانے کیلیئے:
اوون کو 108 ڈگری پر پہلے سے گرم کرکے روٹ کو پچیس سے تیس منٹ تک بیک کریں۔

دیگچی میں بنانے کیلیئے:
دیگچی کو بیس منٹ تک ہلکے چولہے پر گرم کرلیں پھر اس کے اندر چھلنی رکھ کر روٹ والی ٹرے رکھ دیں اور بیس سے پچیس منٹ تک ڈھک کر دم پر رکھ دیں۔

توے پر بنانے کیلیئے:
توا گرم کرکے اس پر گھی ڈالیں پھر روٹ کو توے پر ڈال کر تین سے چار منٹ دونوں طرف سے سیخ لیں الٹ پلٹ کر۔ توے پر روٹ بناتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ روٹ کی ٹکی زیادہ موٹی نہ ہو ورنہ وہ اندر سے پکیں گے نہیں۔

ٹُپس:
۔ روٹ کا مکسچر سخت ہوجائے تو اس میں تھوڑا دودھ شامل کردیں۔

۔ اور اگر مکسچر پتلا ہوجائے تو اس میں تھوڑا میدہ ڈال دیں۔

۔ روٹ بننے کے بعد کافی نرم ہوتے ہیں، انھیں فورا اٹھانے سے وہ ٹوٹ سکتے ہیں اسلیئے پہلے اِسے اچھے سے ٹھنڈا کرلیں اُس کے بعد استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے آپکے روٹ ٹوٹیں گے نہیں۔
Posted By: Aqib, Karachi

Find out the Root Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Root is very famous in desi people. At KFoods you can find Root and all the urdu recipes in a very easiest way.

Root

Root in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز
Reviews & Comments