Kurkure Samosay Recipe in Urdu

Find delicious Kurkure Samosay recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Kurkure Samosay recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Kurkure Samosay recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Kurkure Samosay
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1922 Views 0 Comments

کُرکُرے سموسے
اجزاء:
بچپن کی یادیں ایسی ہوتی ہیں جو ساری زندگی ہمارے ذہنوں میں رہتی ہیں خاص کر اسکول کے زمانے میں ملنے والی چیزیں جو ہم چھٹی کے بعد اسکول کے باہر سے لیتے تھے۔ ان چیزوں میں سے ایک روڈ کنارے ملنے والے چھوٹے سموسے ہیں جس کے اوپر ترکاری ڈال کر ہم سب بہت شوق سے کھاتے تھے

آج ہم اسی بچپن کی یاد اور ذائقے کو تازہ کرتے ہوئے آپ کے لیئے لائے ہیں چھوٹے سموسے اور اسکی ترکاری بنانے کی ترکیب، جسے کھا کر سب آپ کی تعریف کریں گے

درکار اجزاء

۔ مانڈے
۔ آلو ابلے ہوئے 2 عدد
۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا
۔ ½ کپ املی کا گودا
۔ ½ چمچ ہلدی
۔ 1 چمچ ثابت زیرہ
۔ 1 چمچ کٹی ہوئی لال مرچ اور ½ چمچ پسی ہوئی
۔ 1 چٹکی زردے کا رنگ
۔ نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
ترکاری بنانے کا طریقہ:
ترکاری بنانے کیلیئے بلینڈر میں ابلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ اوپر لکھی ہوئی تمام اجزاء شامل کریں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اسے پیس لیں، زیادہ باریک پیسٹ نہیں بنانا بس ہلکا سا بلینڈ کرنا ہے اور بس ترکاری تیار ہے۔ اب اگر آپ اسے کچھ دنوں کیلیئے بنا کر رکھنا چاہتے ہیں تو تیل میں رائی اور کلونجی ڈال کر اس مکسچر کو تھوڑا سا پکا لیں ایسا کرنے سے یہ زیادہ دن تک چل سکتا ہے۔

سموسے بنانے کیلیئے:
سموسے بنانے کیلیئے آپ مانڈا پٹی کو چار ٹکڑوں میں کاٹ کر اس کو تکونی شکل دے دیں، اس میں کچھ بھرنا نہیں ہے۔ یہ سموسے کیسے بنیں گے اسکا طریقہ سمجھنے کے لیئے آپ نیچے دی گئی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Kurkure Samosay Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Kurkure Samosay is very famous in desi people. At KFoods you can find Kurkure Samosay and all the urdu recipes in a very easiest way.

Kurkure Samosay

Kurkure Samosay in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

مزید اسنیکس اینڈ اسٹارٹر ریسیپیز
Reviews & Comments