Korean Beef Noodles Recipe in Urdu

Find delicious Korean Beef Noodles recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Korean Beef Noodles recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Korean Beef Noodles recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Korean Beef Noodles
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

76 Views 0 Comments

کورین بیف نوڈلز
اجزاء:
بیف میرینیشن کے لیے:
بغیر ہڈی کا بیف (باریک پٹیاں) – 1 کلو
انڈا – 1 عدد
کارن فلور – 2 کھانے کے چمچ
نمک – 1 چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر – آدھا چائے کا چمچ
چلی سوس – 1 کھانے کا چمچ

کورین سوس کے لیے:
کوکنگ آئل – 2 کھانے کے چمچ
باریک کٹا ہوا ادرک – 1 کھانے کا چمچ
باریک کٹا ہوا لہسن – 1 کھانے کا چمچ
کیچپ – 1 کپ
سیسم آئل – 1 چائے کا چمچ
براؤن شوگر – 1 چائے کا چمچ
سویا سوس – 1 کھانے کا چمچ
ڈارک سویا سوس – آدھا چائے کا چمچ
نمک – آدھا چائے کا چمچ
کُٹی کالی مرچ – 1 چائے کا چمچ
چلی فلیکس – آدھا کھانے کا چمچ

آخری مرحلے کے لیے:
اُبلے ہوئے ایگ نوڈلز – حسبِ ضرورت
تیار کیا ہوا فرائیڈ بیف
تیار شدہ کورین سوس
باریک کٹی ہری پیاز – گارنش کے لیے
سفید تل – گارنش کے لیے
ترکیب:
٭ سب سے پہلے ایک بڑے برتن میں بیف کی پٹیاں، انڈا، کارن فلور، نمک، لہسن پاؤڈر اور چلی سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام مصالحے بیف پر یکساں لگ جائیں۔ اب اس بیف کو درمیانی آنچ پر تقریباً 6 سے 7 منٹ تک سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
٭ اب ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں باریک کٹا ہوا لہسن اور ادرک ڈال کر تقریباً ایک منٹ تک بھونیں تاکہ خوشبو آنے لگے۔
٭ اس کے بعد کیچپ شامل کریں اور ایک منٹ پکائیں۔ پھر اس میں چلی فلیکس، سیسم آئل، براؤن شوگر، سویا سوس، ڈارک سویا سوس، نمک اور کُٹی کالی مرچ ڈال کر 1 سے 2 منٹ تک ہلاتے ہوئے پکائیں تاکہ گاڑھی اور خوشبودار سوس تیار ہو جائے۔
٭ اب فرائی کیا ہوا بیف سوس میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں تاکہ ہر ٹکڑا سوس سے اچھی طرح کوٹ ہو جائے۔
٭ آخر میں اُبلے ہوئے ایگ نوڈلز شامل کریں اور ہلکے ہاتھ سے ٹاس کریں تاکہ نوڈلز اور بیف اچھی طرح آپس میں مکس ہو جائیں۔
٭ گرم گرم کورین بیف نوڈلز کو پلیٹ میں نکالیں، اوپر سے باریک کٹی ہری پیاز اور سفید تل چھڑکیں اور فوراً سرو کریں۔
٭ مزیدار، اسپائسی اور ریسٹورنٹ اسٹائل کورین بیف نوڈلز تیار ہیں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Korean Beef Noodles Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Korean Beef Noodles is very famous in desi people. At KFoods you can find Korean Beef Noodles and all the urdu recipes in a very easiest way.

Korean Beef Noodles

Korean Beef Noodles in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments
Get Alerts