ایک باؤل میں مکھن، چینی اور انڈے کی زردی بیٹ کرلیں، اتنا کہ مکس ہوجائے۔ پھر اس میں میدہ شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔ اب مکسچر کی چھوٹی چھوٹی باؤلز بنا کر انڈے کی سفیدی میں لپیٹ دیں۔ کرش اخروٹ میں رول کر کے انگوٹھے سے نشان لگائیں اور بیچ میں جام ڈالیں۔ 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک بیک کر کے سرو کریں۔