Gol Gappy Recipe in Urdu

Find delicious Gol Gappy recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gol Gappy recipe is one of the common and most searched dishes in the Snacks And Appetizers recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gol Gappy recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gol Gappy
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5538 Views 0 Comments

گول گپے
اجزاء:
بازار جیسے گول گپے گھر میں نہیں بنتے، ذائقہ بھی بالکل الگ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی ایسا ہی لگتا ہے تو اس مرتبہ شیف مبشر کی بتائی گئی ریسیپی سے گول گپے بنانے کی کوشش کریں، شاید آپ گھر بیٹھے 160 والی گول گپے کی پلیٹ کو خریدنا ہی بھول جائیں گیں۔

اجزاء:
سوجی ایک کپ
میدہ آدھا کپ
ماش کی دال کا آٹا دو کھانے کے چمچ
کلب سوڈا گوندھنے کے لیے
تیل ڈیپ فرائی کے لیے
آلو ایک کپ (اُبلے ہوئے
پودینہ
ہری مرچ تین عدد
پانی
اِملی کا پانی آدھا کپ
دھنیا ایک چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
زیرہ ایک کھانے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
لال مرچ آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
نمک آدھا چائے کا چمچ
ادرک دو کھانے کے چمچ کٹی ہوئی
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
کھٹے پانی کے لئے:
بلینڈر میں پودینہ کے پتے، ہری مرچ اور ادرک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
اب اس پیسٹ کو پانی میں شامل کر دیں۔
ساتھ ہی اِملی کا گودا، بھنا اور پسا دھنیا، بھنا اور پسا زیرہ، پسی لال مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اس کے بعد پانی کو چھان کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

گول گپے کے لیے:
ایک پیالے میں سوجی، میدہ اور ماش کی دال کا آٹا مکس کریں اور سوڈا ڈال کر گوندھ لیں۔
آٹے کو 30 منٹ کے لیے رکھ دیں، پھر اسے دوبارہ گوندھیں۔
اب ہتھیلی پر آئل لگا کر چھوٹے پیڑے بنائیں۔
ہر پیڑے کو چھوٹی پوری کی شکل میں بیل لیں اور گیلے کپڑے کے درمیان میں دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اب اسے گرم آئل میں ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔

سرونگ کے لیے:
انگوٹھے کی مدد سے ایک گول گپے میں سوراخ کریں۔
اس میں اُبلے آلو، چنے ڈال کر بھر لیں۔
اِملی کی چٹنی بھی ڈالیں۔
اب کھٹے پانی کے ساتھ پیش کریں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Gol Gappy Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Gol Gappy is very famous in desi people. At KFoods you can find Gol Gappy and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gol Gappy

Gol Gappy in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

مزید اسنیکس اینڈ اسٹارٹر ریسیپیز
Reviews & Comments