Gol Gappay Recipe in Urdu

Find delicious Gol Gappay recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Gol Gappay recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Gol Gappay recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Gol Gappay
chef Recommended By Chef
time-clock 01.00 To Prep
time-clock 20 To Cook
12 Servings
Tips About Recipe

5068 Views 0 Comments

گول گپے
اجزاء:
•پانی_____ کھٹے کے لئے
•پودینہ_____ 1 کپ
•ہری مرچ_____ 2 سے 4 عددیا حسب ذائقہ
•لیموں کا جوس_____ 3 کھانے کے چمچ
•چینی_____ 1 کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
•نمک_____ 1 چائے کا چمچ یا حسب ضرورت
•املی پیسٹ_____ 3 کھانے کے چمچ
•کالا نمک_____ 1 چائے کا چمچ
•ادرک پاؤڈر_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
•ہینگ_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
•زیرہ پاؤڈر_____ 1 کھانے کا چمچ
•کالی مرچ_____ آدھ چائے کا چمچ
•پانی_____ 4 کپ یا حسب ضرورت
•میدہ_____ 1 چوتھائی کپ
•سوجی_____ 3 چوتھائی کپ
•پانی_____ آدھ کپ یا حسب ضرورت
•تیل_____ فرائینگ کے لئے

ترکیب:
کھٹے پانی کےلیے تمام اجزاء کوسوائے پانی کے مکس کرکے باریک پتلا سا پیسٹ تیار کر لیں۔
بلینڈ کرتے ہوۓ ضرورت کے مطابق مزید پانی شامل کریں۔
اچھا ذائقہ بنانے کے لیے ہری مرچوں کو استعمال کریں اور پھر لیموں کا رس، چینی اور نمک بھی حسبِ ضرورت شامل کریں۔
یاد رہے آپ اسے مزید سپائسی بنانے کے لیے مزید پانی کو شامل کریں اور اسے کافی حد تک پتلا بنائیں۔
کٹھے پانی کا ذائقہ اچھا کرنے کے لیے ایک دن کے لیے اسے فریج میں رکھ دیں۔
سوجی اور میدے کو مکس کرلیں۔
پھر حسبِ ضرورت پانی ڈو میں شامل کرتے رہیں اور اسے اچھی طرح سے گوندھ لیں۔
اب اسے گیلے کپڑے سے دس منٹ کے لیے ڈھانپ دیں۔
دو کچن کے ٹاول لے کر ایک کو شیٹ پر یا کسی ہموار سطح پر بچھا دیں۔
ڈو کے ساٹھ عدد چھوٹے چھوٹے پیڑے بنائیں اور انھیں نمی والے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔
ہر پیڑے کو دو انچ کے قطر دائرے میں رول کریں۔
اب انھیں ایک ٹاول پر رکھ کر دوسرے سے ڈھانپ دیں۔
یہی عمل تمام پوریوں کے ساتھ کریں۔
تیل درمیانی آنچ پر گرم کریں۔
تیل کی مقدار فرائنگ پین میں ڈیڑھ انچ تک ہونی چاہیے۔
تیل کی گرمائش چیک کرنے کے لیے ڈو کا ایک ٹکڑا تیل میں ڈالیں۔
اگر تیل پُوری طرح تلنے کے لیے تیار ہو تو پوریاں تلنا شروع کردیں اور پہلی پوری بیل کر تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک تَل لیں۔
اسی طرح ایک ہی وقت میں چھ سے آٹھ پوریاں اکٹھے تلی جا سکتی ہیں۔
جب اِنکی رنگت گولڈن براؤن ہو جاۓ تو انھیں پیپر ٹاول پر نکالتے جائیں۔ اس طرح سے ان کا تیل پیپر میں جذب ہوتا جائے گا۔
یاد رکھیں کہ جب پوریوں کو تلنے کے بعد فرائنگ پین سے باہر نکالیں تو تیل کو پہلے سے ہی فرائنگ پین میں اچھی طرح سے نچوڑ لیں۔
پوری کے درمیان سوراخ نکالیں اور اس میں ابلے ہوۓ آلو یا چنے شامل کریں اور کھٹے پانی میں ڈبو کر سرو کریں۔

Posted By: Ramsha, Mirpurkhas

Find out the Gol Gappay Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Gol Gappay is very famous in desi people. At KFoods you can find Gol Gappay and all the urdu recipes in a very easiest way.

Gol Gappay

Gol Gappay in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز
Reviews & Comments