اورنج کا گودا٬ اورنج جوس٬ لہسن٬ شہد٬ سویا ساس اور تیل کو آپس میں مکس کرلیں-
ایک اوون پروف ڈش میں جس پر اچھی طرح تیل لگایا گیا ہو٬ چکن ڈرم اسٹکس رکھ دیں اور تین چوتھائی ساس اس پر انڈیل دیں- تمام ڈرم اسٹکس پر یہ ساس اچھی طرح الٹ پلٹ کر لگا دیں-
ڈش کو کسی المونیم فوائل سے ڈھک دیں-
شکرقندی کو دو سینٹی میٹر کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں- ان کو ایک تیل لگی بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں- اس پر بقیہ ساس کا برش کردیں-
پہلے سے گرم اوون میں چکن اور شکر قندی کو تیس منٹ تک پکائیں- شکر قندی کی ٹرے میں آدھا پکنے کے بعد شکر قندی کے ٹکڑوں کو پلٹ بھی دیں اور بقیہ ساس پھر سے لگائیں-
اب مکمل پکنے تک رکھا رہنے دیں-
چکن ڈش میں نکال کر المونیم فوائل الگ کر دیں اور مزید پندرہ منٹ پکنے دیں یا جب تک چکن گل جائے-
ایک بڑی ڈش میں چکن اور شکر قندی کے ٹکڑے ملا کر نکال لیں- بقیہ ساس ڈال دیں سرو کرنے سے پہلے فریج میں ٹھنڈا کر لیں-