انڈوں کی سفیدی کو پھینٹ لیں۔ پھر اس میں آئسنگ شوگر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ دودھ میں چینی ڈال کر پکائیں۔ پھر اس میں انڈے کی سفیدی ایک ایک اسکوپ ڈالیں۔ جب پک جائے تو احتیاط سے نکال لیں۔ بابی بچے دودھ میں ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر گھول کر ملائیں اور گاڑھا کرلیں۔ ڈش میں نکالیں اور اوپر سے انڈے کی سفیدیاں رکھیں۔ پستہ سے گارنش کر کے سرو کریں۔