Chicken Shawarma Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Shawarma recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Shawarma recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Shawarma recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Shawarma
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3783 Views 0 Comments

چکن شاورمہ
اجزاء:
شاورمہ کسے پسند نہیں،اپنے منفرد ذائقہ اور صحت بخش اجزاء کی بنا پر سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔یوں تو اس کے کئی ذائقہ اور بنانے کے کئی طریقے ہیں۔لیکن آج ہم آپ کو چکن شاورمہ بنانے کا طریقہ سیکھا رہیں ہیں جو بے حد آسان بھی اور مزیدار بھی۔

اجزاء:
چکن سات سو گرام
دہی ایک کپ
سرکہ ایک چوتھائی کپ
لہسن دو جوے
کالی مرچ ایک چمچ
نمک حسب ضرورت
ہری الائچی دو عدد
لیموں کا رس حسب ضرورت

ساس بنانے کے لئے:
تل کا پیسٹ ایک کپ
لہسن دو جوے
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
دہی چار کھانے کے چمچ
پٹابریڈ چار عدد
باریک کٹا ہوا کھیرا حسب ضرورت
کٹی ہوئی پیاز حسب ضرورت
ٹماٹر حسب ضرورت
لال مرچ پیسٹ حسب ضرورت
کشمیری مرچ چھ عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
کشمیری مرچ اور زیرے کو کچھ دیر کے لئے پانی میں بھگو دیں،پھر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں،لا ل مرچ کا پیسٹ تیار ہے۔ چکن پر تمام مصالحے جات ملا کر لگا کرتھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں اور پھر گرل کر لیں۔جب یہ پک کر تیار ہو جائے تو اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ساس بنانے کے لئے دیئے گئے تمام اجزاء کو اچھی طرح ملا لیں اب پکی ہو ئی چکن کے ٹکڑے ساس میں شامل کرلیں۔اب پٹابریڈ پر لال مرچ کا پیسٹ لگا کر چکن کے ٹکڑے اور زیتون کا تیل ڈالیں، اور اس کو رول کر لیں۔ لیجئے گھر کا مزیدار شاورمہ تیار ہے۔
Posted By: Amna, Lahore

Find out the Chicken Shawarma Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Shawarma is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Shawarma and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Shawarma

Chicken Shawarma in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز
Reviews & Comments