چکن سموسہ
اجزاء:
•چکن کا قیمہ_____ 200 گرام
•پیاز_____ 1 عدد باریک کٹا ہوا
•ہری مرچ_____ 1 عدد باریک کٹی ہوئی
•جائفل پاؤڈر_____ 1 چٹکی
•کاسٹر شوگر_____ 1 چٹکی
•ہرا دھنیا_____ آدھی گٹھی
•تیل_____ آدھ لیٹر
•سموسہ پٹی_____ 12 سے 15 عدد
•لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•پیپریکا_____ 1 چوتھائی چائے کا چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ
•کالی مرچ_____ حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کرلیں۔
اب لہسن پیسٹ، چکن قیمہ، نمک، کالی مرچ، پاپریکا پاؤڈر، جائفل پاؤڈر اور کاسٹر شوگر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
اب اتنا پکائیں کہ چکن گَل جائے پھر چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
قیمے کے مکسچر کا ایک حصہ لے کر اسے سموسہ پٹی میں بھریں اور لپیٹ دیں۔
کناروں کو آٹے اور پانی کے مکسچر یا انڈے کی سفیدی سے بند کردیں۔
یہی طریقہ باقی سموسہ پٹی کے لئے بھی استعمال کریں۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں سموسوں کو فرائی کرلیں۔
مزیدار گرم سموسوں کو اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
Posted By: samira, Islamabad
Add Your Recipe