2/1کلوبون لیس چکن پر دو کھانے کے چمچے کارن فلور، ایک چٹکی لال کھانے کا رنگ،ایک چائے کا چمچہ پسی لال مرچ، 2/1چائے کا چمچہ نمک اور ایک کھانے کا چمچہ کٹی کالی مرچ لگا کر مکس کرلیں۔
اب اسے10منٹ بعدحسب ضرورت تیل میںفرائی کرلیں۔
ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کرکے اس میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ فرائی کریں۔جب خوشبو آنے لگے تو 2/1چائے کا چمچہ ہلدی اور 10عدد کڑی پتے ڈال دیں۔ساتھ ہی ایک پاﺅ دہی شامل کرکے بھون لیں۔
آخر میں 10عدد لمبی کٹی ہری مرچ اور چکن ڈا ل کر 5منٹ دم پر رکھ دیں۔چکن 65تیار ہے۔