دو سو گرام قیمہ کو دھو کر حسب پسند نمک،ایک کھانے کا چمچ پسی لال مرچ،ایک چائے کا چمچ ہلدی،ایک باریک کٹی ہوئی پیازاور دو سے تین باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔جب قیمہ کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
علیحدہ فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ میدہ اور ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کو دو سے تین منٹ بھونیں اور اس میں دودھ شامل کر کے لکڑی کے چمچ سے پھینٹیں۔ہلکا سا گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار کر اس میں ایک پیالی بھونا ہوا قیمہ اور کش کیا ہوا چیز ڈال کر ملائیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
میدہ میں تین سے چار کھانے کے چمچ آئل اور چٹخی بھر نمک ڈال کر ملائیں اور پانی کی مدد سے نرم گوندھ لیں۔چپاتی بیل کر ایک انچ چوڑی پٹیاں کاٹ لیں۔
مرچوں کو صاف دھو کر چیرا لگائیں(زیادہ تیزی نہ پسند ہو تو اس کے بیج نکال لیں)اور ایک کھانے کا چمچ تیار شدہ قیمہ بھر دیں۔میدہ کی پٹی کو اس کے اوپر ایک سرے سے دوسرے سرے تک لپیٹ دیں۔ساری ہری مرچوں کو اسی طرح بنا کر دس سے پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان مرچوںکو سنہری فرائی کرلیں۔