Albaik Recipe in Urdu

Find delicious Albaik recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Albaik recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Albaik recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Albaik
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

25002 Views 0 Comments

البیک
اجزاء:
سعودی عرب کی کئی مزیدار ڈشز ایسی ہیں جنہیں ہم خود گھر میں بآسانی بنا سکتے ہیں مگر ان سب کو بنانےکا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے جس کا راز شیف ہی بتا سکتے ہیں۔ اب جیسے البیک چکن بنانے کے لئے اس میں انجیکشن لگایا جاتا ہے مگر یہ انجیکشن کیوں اور کس چیز کا ہوتا ہے؟ یہ سننے میں حیرت ہوتی ہے کہ کھانا پکانے کےلئے بھی اس میں انجیکشن لگایا جاتا ہے، مگر کیوں؟
انجیکشن کیوں لگاتے ہیں؟
البیک چکن دراصل ایک مصری ڈش سے مآخذ کی گئی ہے جس میں مصالحوں اور تما م تر اجزاء کو گوشت کے اندر تک ڈالنے کے لئے انجیکشن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح البیک چکن میں ذائقہ ڈالنے اور کرسپی بنانے کے لئے اس میں مختلف اجزات کو ملاکر ایک انجیکشن لگایا جاتا ہے۔
انجیکشن میں کیا ہوتا ہے؟
ایک بڑے انجیکشن میں بتایا گیا پیسٹ شامل کیا جاتا ہے اور اس کو چکن کے اندر ہر ٹکڑے میں الگ لگایا جاتا ہے تاکہ ہر گوشت کے ہر حصے کا ذائقہ دوبالا ہو جائے۔
ترکیب:
٭ ایک چمچ نمک، ایک چمچ لہسن ادرک کا پیسٹ، ایک چمچ لال مرچ،آدھا چمچ ہلدی، ایک چمچ املی کا پیسٹ، ہاٹ ساس آدھا چمچ، 1 چمچ کیچپ، 1 چمچ اناردانہ باریک پاؤڈر، 1 چمچ پیپریکا پاؤڈر، 2 چمچ مسٹرڈ پاؤڈر اور 6 سے 9 چمچ پانی کو ڈال کر ان تما م چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں اور ایک پتلا سا پانی تیار کرلیں۔ اس پانی کو چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔ اور اب اس کو انجیکشن کے اندر بھر لیں۔

چکن :
البیک چکن میں ویسے تو بروسٹ والا گوشت ہی لیا جاتا ہے لیکن اگر آپ سادہ چکن بھی بنانا چاہتی ہیں تو آپ سینے کا گوشت بھی لے سکتے ہیں اور اس میں کٹ لگا لیں یا بروسٹ کے لئے گوشت کاٹ کر الگ کرلیں۔ پھر ہر بوٹی میں مصالحہ بھراانجیکشن لگائیں۔
کوٹنگ:
٭ ایک پیالے میں انجیکشن لگائی ہوئی چکن کو رکھیں اور اس میں ہلدی،نمک، لال مرچ، کالی مرچ، بیکنگ پاؤڈر، لیموں کا رس، سرکہ، آدھاکپ دہی اور ایک سے 2 چمچ دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
کرسپی بنانے کے لئے:
٭ 4 چمچ میدہ، 2 چمچ بیکنگ پاؤڈر، 6 چمچ چاول کا آٹا اچھی طرح مکس کریں۔
٭ ایک پیالے میں 10 سے 15 آئس کیوبز اور 1 گلاس ٹھنڈا پانی شامل کرلیں۔

طریقہ:
٭ اب کوٹنگ کی گئی چکن کو میدے اور بیکنگ پاؤڈر کےاندر اچھی طرح مکس کریں اور ایک ایک ٹکڑے کو بروسٹ کی طرح ٹھنڈے پانی میں ڈپ کریں، پھر دوبارہ چکن کو میدے میں مکس کریں اس طرح 5 سے 6 مرتبہ ٹھنڈے پانی اور میدے کے مکسچر میں چکن کو ڈپ کرلیں۔

فرائی:
اب آئل کو گرم کریں اور اس میں چکن کو ڈیپ فرائی کرلیں، لیجیے البیک چکن جیسا ذائقہ گھر میں ہی تیار ہے۔

سروو:
اس کو کیچپ، لال چٹنی، دہی، مایونیز اور ہاٹ ساس کے ساتھ سروو کردیں۔ سلاد بھی بناسکتی ہیں۔

آپ کو یہ ریسیپی کیسی لگی؟ ہمیں کے فوڈز کے فیس بُک پیج پرکمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Albaik Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Albaik is very famous in desi people. At KFoods you can find Albaik and all the urdu recipes in a very easiest way.

Albaik

Albaik in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز
Reviews & Comments