زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات

Sufaid Zeera Benefits in Urdu



زیرہ عام طور پر خشک حالت میں دستیاب ہوتا ہے زیرہ قدرتی طور پر تین رنگوں میں پایا جاتا ہے سفید ، کالا اور سنہری Amberان میں سے امبر بیج سب سے زیادہ عام ہے ۔ کالا زیرہ ، سفید زیرہ سے مختلف ہوتا ہے حالانکہ دونوں میں یکسانیت پائی جاتی ہے ۔
زیرہ جہاں کھانے پکانے کے لیے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے وہاں اس کے دیگر فوائد بھی بے شمار ہیں ۔ یہ خوشبودار مصالحہ اپنی دیگر میڈیکیٹڈ صلاحیتوں سے بھی مالامال ہے ۔ اس سے کئی فوائد کھانے کے ساتھ ساتھ بیرونی طور پر بھی ملتے ہیں ۔ یہ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج کرنے میں بھی مدد دیتا ہے اور ساتھ ہی جسم کو ہلکا رکھتا ہے تاکہ بھاری پن بھی محسوس نہ ہو اور آپ کا جگر اور گردے بھی اپنا کام بخوبی انجام دیتے رہیں۔

زیرہ میں کیونکہ آئرن کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ،مدافعتی نظام کو قوت بڑھاتا اور اینٹی ریڈیشن کے لیے کام انجام دیتا ہے ۔ سفید زیرہ میں آئرن ، کاپر ، کیلشیم ، پوٹاشیم ، میگنیشیم ، زنگ ، سیلینیم ، میگنیز پائے جاتے ہیں ۔ کاپر خون میں سرخ خلیات بنانے میں مدددیتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں بی کامپلیکس کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جیسے کہ Thiamin، وٹامن B6، Niacinاور دوسرے اینٹی آکسیڈنٹس وٹامنز جیسے وٹامن سی ، اے ، ایف بھی موجود ہوتے ہیں جبکہ کالا زیرہ میں 100قسم کے کیمیکل کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں وٹامنز ، پروٹینز ، کاربوہائیڈریٹ منرلز اور فیٹی ایسڈ شامل ہیں ۔

۱۔ زیرہ میں کیونکہ وٹامن ای بھی پایا جاتا ہے اس سے جلد کی ہر قسم کی بیماری سے نجات ملتی ہے زیرہ کے استعمال سے انفیکشن اور Fungalسے بھی نجات ملتی ہے ۔نہ صرف یہ بلکہ چہرے پر ہونے والے کسی بھی قسم کے ایکنی ، ایگزیما اور دھبوں سے نجات بھی ملتی ہے ۔ زیرہ میں چونکہ فائبر بھی موجود ہوتا ہے جس سے جلد کی صفائی ممکن ہوتی ہے ۔ یہ کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج کرنے میں بھی مفید ہے۔

۲۔ چہرے پر پڑے والی جھریوں اور لائنوں کا خاتمہ بھی زیرے کے استعمال سے کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایاجاتا ہے جو صحت مند جلد کا سب سے بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے زیرے میں کیونکہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی بیکٹیریل صلاحیت پائی جاتی ہے جس سے جلد خوبصورت فریش اور جوان نظر آتی ہے ۔

کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج کرنے کے لیے لہسن کے چند ٹکڑے لے کر انہیں اچھے سے چاپ کر لیں، اور توے پر چند قطرے زیتون کا تیل ڈال کر ہلکا سا گولڈن کر لیں، اب اس میں ایک چٹکی کے قریب کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک (جن لوگوں کا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے وہ نمک سے گریز کریں) اب اسے رات کے کھانے سے آدھے گھنٹے قبل کھا لیں، کولیسٹرول اور یورِک ایسڈ بیلنس ہو جائے گا۔

۳۔ جسم پر ہونے والی کسی بھی قسم کی الرجی یا خارش کی صورت میں زیرے کو پانی میں ملا کر اُبال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس پانی سے غسل کریں ۔ ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلوے میں ہونے والی جلن کے خاتمے کے لیے ایک چائے کا چمچ زیرہ چار لیٹر پانی میں اُبال لیں اورٹھنڈا کرکے پئیں ۔

۴۔ چہرے کی جلد کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لیے زیرہ کافیس پیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس کے لیے ہلدی اک چمچ اور زیرہ پاؤڈر تین چمچے کو شہد اور پانی کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنالیں اور خشک ہونے تک چہرے پر اپلائی کریں اور پھر دھولیں ۔ اس ماسک سے آپ کی اسکن ہموار اور چمکدار ہوجائے گی ۔ اگر آپ کو چہرے پر سَن بَرن یا ایکنی کی شکایت ہے تو اس کے لیے خالص دہی کو زیرہ پاؤڈر میں مکس کرکے چہرے پر لگائیں خشک ہونے کے بعد ھولیں اور دھونے کے بعد چہرے پر موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

خواتین کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کا علاج کرنا چاہتی ہیں تو زیرے کو اپنی خوراک میں روزمرہ استعمال کرنا شروع کردیں۔

۵۔بالوں کی نشوونما اور نگہداشت کے لیے پروٹین ، فیٹ، پانی اور کاربوہائیڈریٹ انتہائی ضروری تصور کیے جاتے ہیں سیاہ زیرہ میں سو سے زیادہ Nutrientsاور پروٹینز پائے جاتے ہیں اس لیے کالے زیرہ کاپاؤڈر کسی بھی بہترین تیل کے ساتھ ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور اچھی طرح مسا ج کریں ۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال اپنے کھانوں میں مستقل رکھیں ۔

۶۔ اگر آپ کے بال تیزی سے گررہے ہیں اور پتلے یا باریک ہورہے ہیں تو ایسی صورت میں سیاہ زیرہ پاؤڈر اور زیتون کا تیل ہم وزن ملا کر بالوں میں لگائیں یہ تیل غُسل کرنے کے بعد لگایا جانا چاہیے ۔ ہفتہ میں تین بار اس تیل کا استعما ل بہت جلد آپ کے بالوں کا گرنا روک دے گا۔

۷۔ لمبے ، گھنے اور چمکدار بال یقیناًہر خاتوں کی خواہش ہوتی ہے ۔ اس کے لیے کالا زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ کو 3/4کپ پانی میں دس منٹ تک اُبال لیں ٹھنڈ اہونے پر اسے چھان لیں اب اس پانی میں انڈے کی زردی کو اچھی طرح سے مکس کرلیں اگر آپ چاہیں تو اس میں زیتون کا تیل بھی شامل کرسکتے ہیں ۔ اس مکسچر سے بالوں میں مساج کریں اور آدھے سے ایک گھنٹہ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر دھولیں ، بہترین نتائج کے لیے یہ عمل ہر ہفتہ کرسکتے ہیں ۔

۸۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے زیرہ کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے اس سے شوگر لیول کم رکھنے میں مددملتی ہے یعنی یہ خون میں شوگر کے لیول کے معیار کو متوازن رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

۹۔زیرہ میں کیونکہ آئرن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے انیمیا یعنی خون کی کمی کے شکار افراد کو مدد ملتی ہے ۔ یہ خون میں ہیموگلابن کی مقدار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم میں آکسیجن کے خلیات کی عمر کو بڑھاتا ہے زیرہ کا استعمال ہر طرح سے انسانی صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔

۱۰۔ زیرہ کے استعمال سے نظام ہاضمہ درست افعال سرانجا م دیتا ہے اور پیٹ سے متعلق بیماریوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔

Explore cumin seeds benefits in Urdu in this article brought to you by KFoods.com. We are telling 10 amazing advantages of using white cumin (sufaid zeera) in cooking foods and by other methods. White cumin is though already used in cooking various Pakistani foods but people know it for its taste.

It contains good amount of iron which improves digestion system and boosts immunity power. Besides iron, it is also rich with copper, calcium, potassium, magnesium, zinc and manganese.

Find out more below.

Tags: Zeera Ke Fayde White Cumin Health Benefits

Sufaid Zeera Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sufaid Zeera Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Zeera Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   14 Comments   |   240546 Views   |   30 Aug 2023
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

Plz suger k patient k ley kitni miqdar me zeera khana mufeed hai or kis waqt?

  • Sairafatima, United arab Emirates

these all are great tips and I like these and mostly I apply and I see on kfoods site thanks, kfoods.

  • hania naqvi, lahore

Cumin seed powder results in swear constipation

  • Ishfaq , Lahore

i got very much anxiety KABRAHAT DEPRSSION I AM YEAR OLD LIVE IN BELGIU

  • LAIQUE AHMAD, BRUSSELLES 1140

It's really usefull . I have H. P. Gastritis. Kindly advice what and how to take Herble for this remedy Regards

  • Anwerali Ghulamani , Karachi, Pakistan

yes it has many good things in it. I try to use it in cooking and also while cooking rice. I am teaching cooking to my daughters and I told them to use white cumin.

  • HUmera,

what is the difference between white and black cumin? do both of them have same effects or different? as if we use black cumin, will there be any difference in its effects?

  • zahid khan, mardan

Cumin is good and healthy thing. Agreed.

  • Bajia, Chicago

yes you are right. we use cumin in cooking regularly. I personally try to use it in cooking even if it is not written in a recipe's ingredients. It is good thing to use.

  • shazia qa,

Slaam,kindly keep me your valuable informations;thanks.

  • Meruem yousuf, Sialkot

v. good, i am agree with you.

  • Mohammad ijaz chughtai, Jeddah 44, jeddah-21411,ksa

Thank you very much for publishing such a valuable and effective mode of treatment. Kindly register my name and address to keep me update about your valuable information. Best regards. Syed Pervez Akhtar

  • Syed Pervez Akhtar, Karachi

nice

  • naveed, lohare

mara manda ma bot parblm ha kuch be khatya how to jalan hoti hai zuban be bot karwi hoti hai tangy boot dard karti hai

  • arshad zia, rawalakot

زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات

زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیرہ استعمال کرنے کے آپ کی صحت پر 10 اثرات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔