10 High Water Fruits and Veggies

List of High Water Fruits and Vegetables in Urdu

ہماری زندگی میں پانی مرکز حیات کا درجہ رکھتا ہے ۔ ڈاکٹرز روزانہ آٹھ سے زائد گلاس پانی پینے کی ہدایت کرتے ہیں جوکہ ایک مصرف دن میں مشکل کام بن جاتا ہے ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے جسم میں پانی کی ضروریات کا بیس فیصد حصہ خوراک بالخصوص سبزیوں اور پھلوں سے حاصل ہوتا ہے گویا ہم پانی صرف پی ہی نہیں بلکہ کھا بھی سکتے ہیں گرمیوں میں پیاس کی بڑھتی ہوئی شدت اور ڈی ہائیڈریشن سے بچاؤ کے لئے درج ذیل چند سبزیوں اور پھلوں کااستعمال مفید ہو سکتا ہے ۔ ان کا نوے فیصد سے زیادہ حصہ پر مشتمل ہوتا ہے ۔

کھیرا (پانی کی مقدار 96.7فیصد)
کھیرا گرمیوں میں آنے والی سبزی ہے اور کسی بھی ٹھوس غذا میں پانی کی سب سے زیادہ مقدار کھیرے میں پائی جاتی ہے کھیرا سلاد کی صورت اور سلائس کرکے بھی کھایا جاتا ہے اور آپ دھی ، دھنیا ، پودینہ اور آئس کیوبز کے ساتھ ملا کر کھیرا سوپ بھی بناسکتے ہیں جوگرمیوں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے گرمیوں میں کھیرے کا روزانہ استعمال آپ کے جسم میں پانی کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جوکہ آپ کی اسکن کے کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے ۔

سلاد کے پتے (پانی کی مقدار 95.4فیصد)
یہ کہنا تو درست نہ ہوگا کہ سلاد کے پتوں میں منفی کیلوریز ہوتی ہیں اس حد تک یہ بات ضرور درست ہے کہ سلاد کے پتے انتہائی کم کیلوریز رکھتے ہیں مگر ان میں وٹامن اے، سی ، کے اور فولیٹ کی بہترین مقدار پائی جاتی ہے جبکہ یہ پانی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ان کے مستقل استعمال سے دل کی بیماریاں اور اعصابی تھکن سے بچاؤ فراہم کرتا ہے ۔

چقندر (پانی کی مقدار 95.3فیصد)
جڑ میں اُگنے والی یہ سبزی اپنے اندر نہ صرف پانی بلکہ طاقت کا ایک خزانہ لیے ہوتی ہے یہ آپ کے لئے موسم بہار اور گرمیوں کی سلاد کا بہترین رکن ہونا چاہیے ۔ آپ چقندر کا دوسری سبزیوں کے ساتھ بغیر مایونیز استعمال Sumeer Coleslawبنا سکتے ہیں ۔ ایک باؤل میں باریک کٹے ہوئے چقندر ، بند گوبھی، گاجر، مٹر کے دانے ڈالیں اس میں تھوڑا سازیتون کا تیل، لیموں کا رس، نمک اور کالی مرچ چھڑ ک کر اچھی طرح مکس کرلیں یہ تمام سبزیاں پانی کی بہترین مقدار رکھتی ہیں اور آپ کے جسم کو پانی کی کمی کا شکار نہیں ہونے دیں گی اور آپ کو صحت مند اور توانا رکھیں گی ۔

ٹماٹر (پانی کی مقدار 94.5فیصد)
ٹماٹر سلاد کا ہمیشہ سے اہم حصہ رہا ہے ۔ جبکہ ساسز اور سینڈوچز بھی ٹماٹر کے استعمال کے بغیر ادھورے ہیں ۔پانی کی بھرپور مقدار رکھنے والا ٹماٹر مشرقی کھانوں میں پیاز کے بعد دوسرا اہم ترین جزو ہے اگر چہ اس کو کچا کھانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ سوئیٹ چیری یا انگور کی کوئی قسم کے ساتھ ٹماٹر کو کھایا جائے تو یہ بہترین ہائیڈریٹ سبزی ہے ۔

شملہ مرچ (پانی کی مقدار 93.9فیصد)
ہرقسم کی مرچ میں پانی کی مقدار بہت اچھی ہوتی ہے لیکن ہری شملہ مرچ میں پیلی اور لال مرچ کے مقابلے میں زیادہ پائی جاتی ہے ۔ پیلی اور لال مرچ میں 92فیصد پانی کی مقدار ہوتی ہے ۔ حالانکہ ہری شملہ مرچ میں بھی اتنے ہی اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں جتنے کہ دوسری کسی شملہ مرچ میں ، شملہ مرچ ڈنر سے پہلے یا لیٹ نائٹ اسنیکس کے طور پر بہت اچھی ہوتی ہیں ۔ عام طور پر جب ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہونے لگتی ہے تو بھوک مٹانے کے لیے گاجر یا اس قسم کی دوسری سبزی کھائی جاتی ہے حالانکہ اس صورت میں سلائس میں کی ہوئی شملہ مرچ کھائی جائے تو یہ ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتی ہے ۔

پھول گوبھی (پانی کی مقدار 92.1فیصد)
پھول گوبھی کے ظاہری رنگ کو دیکھ کر آپ مایوس مت ہوں کیونکہ اس گوبھی میں پانی کی بھرپور مقدار کے ساتھ دیگر غذائی اجزاء جیسے وٹامنز اور Phytonutrientsپائے جاتے ہیں جو ہمارے کولیسٹرول لیول کم رکھنے میں مدد دیتا ہے اور کینسر جیسے موذی مرض خاص طور پر بلڈ کینسر کے خلاف لڑنے میں جسم کو قوت مدافعت پہنچاتا ہے ۔

تربوز (پانی کی مقدار 91.5فیصد)
اس میں کوئی شک نہیں تربوز پورا پانی سے بھرا ہوا پھل ہوتا ہے لیکن اس میں پانی کے ساتھ ساتھ Lycopeneپائی جاتی ہے جو کینسر سے لڑے کے لئے مدد دیتا ہے۔

پالک(پانی کی مقدار 91.4فیصد)
بندگوبھی کے مقابلے پالک میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن پھر بھی ہم پالک کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں ۔ پالک کے پتوں کو سلاد کے طور پر استعمال استعمال کرسکتے ہیں یا پھر اسے سینڈوچز میں بھی کھایا جاتاہے اس سے نہ صرف پانی کی بھرپور مقدار آپ کے جسم کو ملتی ہے بلہ پالک میں شامل پوٹاشیم کے فائبر اور دماغ کو تیز کرنے والی اجزاء فولیٹ سے بھرپور ہوتے ہیں ۔ پالک کا ایک کپ آپ کے جسم کی روزانہ کی ضروریا ت کے مطابق 15فیصد وٹامن ای فراہم کرسکتا ہے ۔ وٹامن ای جسم میں تباہ ہونے والے مالیکیول کو دوبارہ بنانے میں فراہم کرتا ہے ۔

اسٹرابیری(پانی کی مقدار 91.0فیصد)
ساری بیریز ہی ہائیڈریشن کے لحاظ سے بہترین سمجھی جاتی ہیں لیکن ان سب میں لال اسٹرابیری سب سے بہتر مانی جاتی ہے اس بیری اور بلیوبیری میں 85فیصد پانی پایا جاتا ہے جبکہ بلیک بیری میں 88.2فیصد پانی کی مقدار ہوتی ہے ۔ کم چکنائی دھی کے ساتھ اسٹرابیری کھانے میں بہترین فلیور فراہم کرتی ہے اس سے ہمارے کھانوں میں قدرتی میٹھا شامل کردیتی ہے اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ ، فائبراور پروٹین آپ کو تازہ اور ایکٹیو کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

گریب فروٹ (پانی کی مقدار90.5فیصد)
یہ انتہای رس بھرا فروٹ ہے جو ہمارے جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددیتا ہے اورWastlineکو کم کرتا ہے جو لوگ گریب فروٹ استعمال کرتے ہیں وہ ایک دن میں 15.5فیصد تک اور 27فیصد Triglyceridesکوکم رکھتے ہیں ۔ا گر کھانے سے پہلے اسے آدھا لیتے ہیں تو چونکہ اس میں 40کیلوریز ہوتی ہیں ان کے لئے فائدہ مند ہے جو ڈائٹ فوڈ لیتے ہیں اور ان کا وزن بارہ ہفتوں میں ساڑھے تین پاؤنڈ کم ہو جاتا ہے ۔ اس کا کھانا بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھتا ہے ۔

خربوزہ(پانی کی مقدار90.2فیصد)
خربوزہ میں پانی کے ساتھ ساتھ دیگر غذائی اجزاء بھی کم کیلوریز کے ساتھ بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں خربوزے کی ایک قاش میں تقریباً 50کیلوریز ہوتی ہیں مگر یہ ہماری روز کی وٹامن اے اور سی کی ضرورت کو سوفیصد پورا کرتا ہے یہ ایک بہترین سویٹ ڈش کے طورپر کام کرت اہے اگر آپ اسے دھی کے ساتھ بلینڈ کریں اور پھر اسے فریز کردیں یا پھر اس کی پیوری اور نج جوس اور پودینہ کے ساتھ بنالیں تو یہ ایک بہترین سوپ بن جاتا ہے ۔

Eat high water fruits. You know why? Because high water content fruits and vegetables are very important to counter dehydration in the body. Water is like the key to our lives. Doctors suggest drinking 8 plus glasses of water which is sometimes not possible in our busy lives. Eating high volume vegetables and fruits becomes crucial here.

KFoods.com has compiled a list of high water fruits and vegetables with amount of water in each of them. Read about all these vegetables and fruits with high volume of water content.

Tags: Water with Fruits Benefits High Water Volume Vegetables Pani Se Bharpur Phal or Sabziyan

High Water Fruits And Veggies

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like High Water Fruits And Veggies and other health issues. Get detailed insights and practical tips for High Water Fruits And Veggies to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18787 Views   |   31 Aug 2015
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 December 2024)

10 High Water Fruits and Veggies

10 High Water Fruits and Veggies ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 10 High Water Fruits and Veggies سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔