Empanada Recipe in Urdu

Empanada
Recommended By Chef 00.20 To Prep
As Desired Servings 00.15 To Cook
Tips About Recipe 236 Views
0 Comments

امپیناڈاز

اجزاء:
•پف پیسٹری_____ آدھ کلو
•گائے کا قیمہ_____ 300گرام
•باریک کٹی پیاز_____ 1 عدد
•باریک کٹی شملہ مرچ _____1 عدد
•ابلے اور باریک کٹے ٹماٹر_____ 2 عدد
•پھینٹے ہوئے انڈے_____ 2 عدد
•سوکھی لال مرچ_____ 3 سے چار عدد
•کشمش_____ 25گرام
•ثابت زیرہ_____1 چائے کا چمچہ
•پسی کالی مرچ_____آدھ چائے کا چمچہ
•تیل_____ 2 کھانے کے چمچے
•نمک_____ حسبِ ذائقہ

پہلے کڑاہی میں تیل گرم کر کے باریک کٹی پیاز ، باریک کٹی شملہ مرچ ، باریک کٹے ٹماٹر اور گائے کا قیمہ شامل کر کے خوب اچھی طرح سے پکائیں ،یہاں تک کہ قیمے کا سارا پانی خشک ہوجائے اور ایک جان ہوجائے ۔اب اس میں سوکھی لال مرچ ،ثابت زیرہ ، کشمش ، نمک ، اور پسی کالی مرچ ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
اب پف پیسٹری کو بیل لیں اور اور تقریباً چار سے پانچ انچ کے اسکوائر کاٹ لیں پھر ان کے درمیان میں قیمہ رکھتے جائیں اور اس کے کناروں کو انڈوں سے برش کر کے بند کرتے جائیں۔
جب تمام پیسز تیار ہوجائے تو اس پر انڈوں کی پالش کر کے 190cگرم اوون پر 15سے20منٹ تک بیک کریں ۔
آخر میں گولڈن ہونے پر نکال کر سرو کریں۔

Posted By: Amna, karachi

Find out the Empanada Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Empanada is very famous in desi people. At KFoods you can find Empanada and all the urdu recipes in a very easiest way.

Empanada

Empanada in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

مزید اسنیکس اینڈ اسٹارٹر ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment