Chinese Samosa Recipe in Urdu

Chinese Samosa

چائنیز سموسہ

اجزاء:
چکن بریسٹ کا پیس ‏ایک عدد
بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ‏ آدھا کپ
ہری پیاز باریک کٹی ھوئی ‏آدھا کپ
نمک ‏ حسب زائیقہ
کالی مرچ پسی ہوئی ‏ ایک ٹی اسپون
سویا سوس ‏ دو ٹیبل اسپون
سرکہ ‏ ایک ٹیبل اسپون
لہسن پسا ہوا ‏آدھا ٹی اسپون
سموسے کی پٹیاں ‏ دس عدد۔۔۔ انہیں رول بھی بناسکتے ہیں اس کے لئے رول کی پٹیاں لیں
تیل فرائی کے لئے ‏ حسب ضرورت
سب سے پہلے آپ اچھے سے لیموں کے پانی سے یا دہی سے چکن دھو کر رکھ لیں۔ ایک فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرلیں ‏۔اس میں پسا ہوا لہسن ڈال لیں اور چکن بریسٹ اس میں ڈال لیں ‏۔اب یہ آپ کے اوپر ہے کہ آپ چکن بغیرہڈی کا لینا چاہیں تو بھی لے سکتی ہیں ورنہ بریسٹ پیس ہڈی والا لے کر آئل میں ڈال کر ہلکا سا تل کر ڈھک کر ہلکی آنچ پہ رکھ دیں جب تک ‏ چکن اپنے ہی پانی میں گل جائے گی ‏۔جب چکن گل جائے تو ہڈی الگ کرلیں اوراسکا ریشہ کرلیں ‏۔
تمام سبزیاں دھوکر باریک کاٹ لیں سردیوں میں آپ اس میں باریک گاجر اور ابلے مٹر بھی ملاسکتے ہیں ‏۔
اب ایک پیالے میں چکن کا ریشہ سبزیاں نمک کالی مرچ سویاسوس سرکہ سب ملالیں ‏ بہت اچھی طرح مکس کرکے ایک گھنٹہ فریج میں رکھیں۔تاکہ چکن میں ذائقہ آجائے۔‎
اب سموسے کی یا رول کی پٹی کو حسب ضرورت کاٹ کر اس میں یہ تیار فلنگ ایک ٹیبل اسپون بھر دیں ‏اور آٹے کی لئی سی بناکر کناروں کو چپکادیں ‏۔
اگر پہلے سے بناکر رکھیں تو اب انھیں کسی ائیر ٹائٹ ڈبے میں رکھ کر فریز کردیں یہ دس دن آرام سے رہ جائیں گے ‏۔
ایک بڑی اور پھیلی ھوئی کڑھائی میں ڈیپ فرائی کے لئیے تیل گرم کریں ‏اور سموسوں کو سنہری یعنی گولڈن فرائی کرلیں ‏۔
افطار کے علاوہ آپ شام کی چائے پہ یا پکنک پر بھی بناکر لے جا سکتے ہیں اپنی پسند کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ چائنیز سموسے کا مزہ لیں۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Chinese Samosa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Chinese Samosa is very famous in desi people. At KFoods you can find Chinese Samosa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chinese Samosa

Chinese Samosa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

مزید افطاری آئیٹم ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment